پوسٹ – 2016-10-20

جماعتیوں کو چاہئے کہ کمرشل کام کیا کریں ۔۔ معاشرے کے مطابق ڈھالیں نہ کہ معاشرے کو اپنے مطابق ڈھالیں ۔۔ یہ بڑا کام ہے ۔۔ اور اس بڑے کام کے لیے تم نے چھوٹے چھوٹے کچھ کام اگنور کردئے ، مثلا کیا کیا آج تک بے روزگاروں کے لیے ؟ طالب علموں کے لیے ؟ سوائے جمعیت جماعت کے پلیٹ فارم سے سپورٹ کرنے کے ۔۔ مطلب ذاتی طور پر کیا کوشش کی ۔۔ نیت گھیرنے کی تھی ہے نا ؟ غلط نیت نہیں ہوگی لیکن لوگ کیا کہتے ہیں ؟ یار اس کے پاس مت جا سیاسی تنظیم ہے ۔۔ رائٹ ؟ سو نسبت کو ماڈرن کرو ، پی ٹی آئی جیسا نہ سہی کم از کم ایک نمل بناو ، پہلے سے بنی ہوئی چیزوں پر قبضے کر کے اس کو اسلامیانا آج کے دور کا سودا نہیں ہے لوگ اس کو قبضہ سمجھتے ہیں اور لوگ تو نیت نہیں دیکھتے نا ۔۔ اور ہاں یہ کہنا بند کرو یعنی جب ہارنے لگے تو کہتے ہیں ہمارا کام تو کوشش ہے ۔۔ اس کو اپنے تک رکھو ۔۔ کوشش نتیجے کے لیے ہوتی ہے ۔۔ نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔۔ لیکن اس بات کو اپنی ہار کی ڈھال مت بناوتمھارا معاملہ اور جھگڑا تعصب سے ۔۔ تعصب وہ بلا ہے جسے پیسہ ، نوکری اور احسان کرنا ہی مار سکتا ہے یا کم ازکم کمزور کر سکتا ہے ۔۔ اسی لیے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرو انفرادی طور پر ۔۔ جمیعت یا جماعت میں گھیرنے کے لیے نہیں ، تاکہ معاشرہ تم سے نسبت بنا کر تمھاری طرف آئے ۔ پھر لے جانا ریلی میں ۔۔ لول انقلاب تو نہیں لاسکتے تم لوگ۔۔۔۔ وجہ ؟
وجہ یہی ہے کہ تم ہر کام قال اللہ کا منجن بیچ کر کرتے ہو۔۔ جو آج کہ دور میں قابل قبول نہیں ۔۔ یعنی لوگ مانتے ہیں لیکن مائل نہِں ہوتے ۔۔ وجہ ؟ وجہ یہ ہے کہ تم نے اپنی معاشرتی پہچان نہیں بنائی ۔۔ کوئی کمرشل چیز تمھارے کریڈٹ پر نہیں ۔۔ اور ہے تو ریکارڈ پر نہیں ۔۔ اللہ کے نام پر کام کرنے اورکروانے والے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس سروس ہی بنا پاتے ہیں، پاکستان کی economics میں تم لوگوں کا کیا رول ہے ؟ ڈاکٹر خورشید والا سودا نہیں بیچنا۔۔ ماڈرن کارپوریٹ ورلڈ میں ۔۔ تم میں سے کتنے لوگوں نے innovate کیا ؟ انڈر کور جا کر کام کرنے سے بہتر ہے پکے پروفیشنلز کی طرح کام کرو۔۔ لوگوں کو اللہ کی ضرورت نہیں لیکن انہیں اللہ نوکری کی صورت نظر آتا ہے ، جو انہیں نوکری دلواتا ہے ۔۔ وہ وہاں چل پڑتے ہیں ۔۔ لوگوں نے مال کو خدا بنایا ہوا ہے اور تم خدا کو مال بنا کر بیچ رہے ۔۔ تمھارے سکے کھوٹے ہیں ۔۔ اس لیے لوگ اعتراف اور احترام کے باوجود بھی تمھیں ووٹ نہیں دیتے ۔۔ دیں گے بھی نہیں ، کیوں کہ تم سب سے پہلے تو تقوے کا ہیضہ ختم کرو ، عام گناہ گار اور فاسق کو حقیرسمجھنا بند کرو زعم تقوی کو اتار پھینکو۔ لوگوں کو انسان سمجھو خود کو ان سے کم نیک سمجھو سوسائٹی میں گھل مل کر انسان کے بچے بن کے رہو یہ داعی الی الخیر نہیں ۔۔ وجہ ؟ لوگوں کا معدہ ساگو دانے والاہے اور تم کٹا کٹ بیچ رہے ہو ۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.