پوسٹ – 2020-01-11

منفی افراد کی چیدہ چیدہ آٹھ نشانیاںnnایسی خصوصیات والے افراد سے بچیں ، ورنہ آپ بچے کھچے بھی نہیں رہیں گے ،nnتعلق ، رشتہ ، کوئی بھی ہو، لیکن ، ایسے افراد کے ساتھ کچھ وقت گزار کر ، آپ جذباتی طور پر خود کو ، خالی محسوس کرتے ہیں۔nnیہ اپنا کام نکالنے کے لیے ، ہر رستہ اپناتے ہیں ، ڈرانا ، دھمکانا ، جذباتی پن ، حتی کے ، ان کو پروا نہیں ہوتی ، کہ آپ کس اذیت سے گزر رہے ہیں ، بس ان کا کام ہوتا رہےnnیہ ، جذباتی بلیک میلنگ ، یا گلٹ ٹرپنگ سے آپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں , یعنی ایسے جملے ، دیکھو تم میرے دوست ہو ، یا مجھے تم سے محبت ہے ، تو تمھیں ، اس واسطے فلاں کام کرنا پڑے گا۔ nnیہ بہت جلد ، حسد شروع کردیتے ہیں لیکن اس کا اظہار بالکل نہیں کرتے، کیوں کہ پھر ان کے مظلوم بننے کا ڈرامہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔nnیہ خود کو ، ہمیشہ ، شکار، یعنی مظلوم کے طور پر دیکھتے ہیں nnحقیقی زندگی میں بھی ایسے افراد ، اپنی مکمل شناخت یا بنیادی شناخت، چھپائے رکھتے ہیں ۔nnیہ جائز تعریف بھی ، مبہم یا منفی انداز میں کریں گے nnیہ ممکنہ طور پر ، توجہ کے اتنے بھوکے ہوتے ہیں کہ ، آپ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ، کسی کا راز، یا اپنا راز بھی مکمل طور پر برہنہ کردیتے ہیں ۔اور جیسے ہی انہیں محسوس یا باور ہوجائے کہ ، ان کا یہ حربہ کام نہیں آیا۔ یہ آپ کے خلاف، وہی حربہ ، کسی اور کے سامنے آزمائیں گے ,یعنی آپ کے راز، دوسرے کے سامنے کھول کر، مظلوم مظلوم کھیلیں گے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.