#2nnکہانی کیسے لکھیں nnکردارنگاری سے متعلق ، چند باتیں ذہن میں رکھیںnnاختصار کو سنجیدگی ، اوربردباری ، سمجھننے والے بےچارے ،صرف , شروع کا ایک پیراگراف پڑھ لیں
nطویل پڑھنے کے شوقین سب پڑھ لیں nnکردار نگاری /کہانی کاری کے دوران درج ذیل چیزوں کا خیال رکھیں
کوشش کیجئے کہ،آغازہی میں ، کسی بھی کردار کی ، بائیوگرافی نہ لکھنے بیٹھ جائیں ،
یعنی جب ، افسانوی کردار لکھنے جا رہے ہوں ، کہیں ایسا نہ ہو ، کہ آپ اس کردار کے بارے میں ہی لکھتے چلے جائیں ۔
اس کی پسند ناپسند کے بارے میں وہ تمام غیر متعلق تفصیل جن کا، آپ کی کہانی ، آنے والے مناظر ، یا پلاٹ سے کوئی لینا دینا نہ ہو۔
مثلا،
ایسی باتیں جیسے کہ
جب فلاں کردار ، پانچ برس کا تھا،تب اس نے یہ کیا ،جب وہ چھ برس کا ہوا تو، اس کی یہ عادت تھی۔وغیرہ وغیرہ
مختصرا یہ کہ ،
کردار کے پس منظر/ ماضی کی وہ چیزیں جس کا آپ کی کہانی سرے سے کوئی تعلق نہ ہو وہ، سرے سے ہی نہ لکھئیےnnایسا ہوتا کیوں ہے ؟ کہ ہم یہ سب لکھنے پر خود کو مجبور پاتے ہیں ؟nnاس کی ایک بڑی وجہ “میجکل تھنکنگ ” کا شکار ہوجانا ہے ،
فلسفہ ہو یا نفسیات، میجکل تھنکنگ یا جادوئی سوچ ، ایسے اوہام باطلہ یعنی ، وہم کا نام ہے ، جس میں انسان کو “لگنے” کی بیماری ، شدید ہوجاتی ہے ، اسے یہ لگتا ہے ، و ہ یہ سمجھتا ہے ، کہ اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ،
دنیا میں ہونے والے ، ہر طرح کے واقعات، کسی نہ کسی طرح ، اس کی ذات سے سرزد کاموں کی وجہ سے ہو رہے ہیں nگمان کا ایسا مریض ، جبکہ لکھنے کی کوشش کرتا ہے تو ، وہ کردار کی خصوصیات لکھتا چلا جاتا ہے ، کیوں کہ ، بےہنگم اور بے ربط چیزوں کو ریلیٹ کرنے کی ، عادت یہاں اپنا اثر دکھا رہی ہوتی ہے ،
گمان/اوورتھنکنگ، یعنی مجھے یہ لگا ، میں سمجھا ، وغیرہ وغیرہ جیسی سوچیں ، ، ایک زہر ہے ، جو تخلیق کو کھاجاتا ہے ۔بدگمانی ، اس کا دوسرا ورژن ہے ، جو آپ کی زندگی تک کو کھاجاتا ہے ۔ بہرحال ، اگر آپ کے ساتھ یہ معاملہ ہے ، تو کوشش کیجئے ، لکھنے کے دوران ، ایسی حرکات کے ارتکاب سے بچیں ، ورنہ ، کہانی کاری اور کردار نگاری کے دوران ، یہ عادت، آپ کو آگے بڑھنے نہیں دی گی ، پھر ہم ، رائٹرز بلاک کا ، رونا دھونا کرتے ہیں ، رائٹر تو ہوجاو پہلے ، بلاک ، بھی ہٹا لینا۔
رائٹرز بلاک ہوتا ہے ، پر مستقل مزاجی سے لکھ لکھ کر ، بور ہوجانے والوں کے لیے
دو چار پوسٹس پڑھ کر ،الفاظ جوڑ کر، یا بے ہنگم ، کیفیات لکھ کر، رونا دھونا والوں کو رائٹر بلاک نہیں لگتا،
بیماری صحت مند جسم کو لگتی ہے ، گمان زدہ نعشوں کو نہیں ۔
پوسٹ – 2020-01-12
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد