#18nnپیداواری صلاحیت سے متعلق چند ڈیفالٹ روئے / خودکار عادتیں۔nnدن کے اختتام پر ا,پنی ورک ڈیسک, ضرور صاف کرلیجئے ،بکھری ہوئی چیزیں، اگلے دن ڈسٹرکشن / کام آجے آغاز میں تعطل کا سبب بنتی ہے ۔nnیہی کام اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کے ساتھ کیجئے ،کوئی اضافی فولڈر یا ایپلیکیشن شارٹ کٹ موجود نہ ہو۔nnصبح صبح کپڑوں کے انتخاب میں خود کو الجھانے، اور اس فیصلے کی تھکاوٹ کا بوجھ لے کر مضمحل/منفی ہونے کے بجائے ،اتوار کی رات کو ہی، پورے ہفتے کے لحاظ سے، کپڑے منتخب کرلیںnnProcrastinating – تاخیر اور تعطل کا شکار کیے چلے جانا، اس عمل کو روکنے کے لیے ، ‘دو منٹ اصول’ پر عمل کیجیے۔nnدومنٹ کا اصول – The two minute rulenکام کو غیر ضروری طول/تعطل سے بچانے کے لیے ،سادہ/آسان اور مفید ترین اصول ‘دو منٹ کا اصول’ ہے یعنی nجس کے مطابق،nn کوئی بھی ایسا کام ،جو دو منٹ میں ہو سکتا ہے، اسے تعطل کا شکار مت کیجئے، سوچیے، اور خود سے پوچھئیےnn ‘کیا فلاں کام دو منٹ میں کیا جاسکتا ہے؟
اگر ہاں ، تو اسے فورا کر گزریں۔’nn’ اگر وہ کام’ بیس سے پچیس منٹ یا اس سے زیادہ کا ہے، تو اس پر کم ازکم دو منٹ ضرور کام کیجئے ‘nnیہ کسی بھی ٹاسک / کام کو آغاز کرنے سے قبل، سستی/ عدم دلچسپی کی وجہ سے ، ٹال مٹول کرتے چلے جانے کی انتہائی، منفی عادت کو، قابو کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔nnآزمائیے۔
پوسٹ – 2020-01-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد