پوسٹ – 2020-01-26

#29nnڈیفالٹ رویوں / خود کار فیصلوں کے ، شخصی بہتری اور ذاتی زندگی پر اثراتnnیہ خود شناسی اور ادراک کا ، ایک طاقتور کمبی نیشن ہے ، nیعنی اگر ، انسان کو یہ معلوم ہوجائے کہ، اس کی زندگی کے بہتیرے فیصلے اس کے اپنے تخلیق کیے ہوئے ہیں۔
یا معاملات نبھانے اور زندگی گزارنے کے معاملے میں یہ پر تاثیر اور مفید سمتوں کا چناو ،اس نے ، کسی اچھے ، آرکی ٹیکٹ/آرٹسٹ/فنکار/مصور، کی طرح ڈیزائن/منتخب کیا ہے ، تو ، ایسا شخص ،بہتری کے بلند درجوں کی طرف مائل بہ پرواز ہوتا چلا جاتا ہے ۔nnچلتے چلتے آخری بات یاد رکھئیے گا
یاد رکھیے سوشل میڈیا ہو ، یا حقیقی زندگی کے تعلقات، کا اصیل اور آخری، ہدف، آپ کے وقت اور توجہ کی چوری ہے، یعنی اگر ، ان سے آپ کی ذات کو ، کوئی مثبت فائدہ نہیں تب۔۔۔n ۔اور یہ آپ کی زندگی کے مقاصد کے یکسر متضاد ہے جو کہ ظاہر ہے کام کے دوران انہماک سے ہی پورا ہو سکتا ہے nورنہ ، کام کوئی بھی ہو ، مستقل مزاجی کے بغیر ، ممکن نہیں ، اور مستقل مزاجی ، سوشل میڈیا کے ساتھ ،ممکن نہیں ۔nnاسی لئے آپ کو اپنی زندگی کو ازسرنو دوبارہ سے سوچنا پڑے گا ، nاور اپنے لئے یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ بہتر سمارٹ فیصلہ کیا ہے؟
صحت/دولت/زندگی/تعلق/کام
ان سب کو لے کر ، اپ کی زندگی کی ڈگر/ڈیفالٹ فیصلے ، کس حد تک ، آپ کی اپنی ذات کے لیے مفید ہیں ۔nnسال تبدیل ہوا ہے ، اطراف کا ماحول /لوگ تبدیل کیجئے اور اس طرح تبدیل کیجئے کہn وہ آپ کی زندگی کے مقاصد کے لحاظ سے فٹ بیٹھتا ہوn تاکہ آپ اپنے کام میں انہماک کے ساتھ اہداف کو تسلی بخش انداز میں پو را کرسکیں
زندگی آپ کی ہے اس سے متعلق جو اسے اختیار آپشن فیصلے سب آپ کے ہونے چاہیں ، نہ کہ دوسروں کی مروت/اخلاقیات /د ل رکھنے / غیر پیداواری / کسی قسم کے فضل سے عاری ، تعلقات نبھانے کے سلسلے میں ، حالات یا دوسروں کا آلہ کار بن کر۔
اسی لیے ، معاملہ کوئی بھی ، ہو ، دوسروں کے زیر اثر رہ کر ، کوئی منفی فیصلہ کرکے اپنی زندگی کو خراب مت کریں کیونکہn آخر میں فرق صرف اور صرف آپ کو پڑنا ہے ، انہیں بھی نہیں ، جن کا دل رکھنے کی خاطر ، آپ دل کے مریض ہوئے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.