#30 nnڈیفالٹ رویے ، آخری بات / حتمی اثراتnnاگر انسان کو ، سب سے زیادہ نقصان ، کوئی چیز پہنچا رہی ہے ، خصوصا آج کل کے دور میں nتو وہ nاس کا اپنی زندگی ڈیزائن کیے بغیر nفیصلے کی قوت سے لیس ہوئے بغیر
خود کو سمجھے بغیر
اپنی ذات سے ، اچھا تعلق بنائے بغیر
خود کی روح سے رشتہ جوڑے بغیر
اپنے کام میں مخلصی کے بغیر
اپنی سمت کا تعین کیے بغیر
دوسروں کا اثر لینا ، ان کے فیصلے کی قوت کو خلوص سمجھ کر خود پر حاوی کرنا ، انہیں سمجھنے کے لیے اپنی مت مارلینا ، ان سے تعلق نبھاتے نبھاتے ، اپنی روح سے ، تعلق کشیدہ کرلینا ، اور پھر کبیدہ خاطر ہو کر ، معاشرے پر ہی الزام ڈالنا ، خود کے کام میں اخلاص کا بگھار لگائے بغیر ، دوسرے کے کاموں کو لے کر ، مخلصی نبھاتے چلے جانا ، پھر ترقی کی راہ میں پیچھے رہ کر ، الزام بھی ، اسی پر ڈالنا ، دوسروں کی سمتیں طے کرنے میں ان کی مدد کرنا ، اور خود بے سمت بے منزل ہو کر ، اپنی زندگی کو آوارہ کر کے ، دوسروں پر ماتم زدہ مسکراہٹیں اچھالنا ، اور خود کو ، شوگر ، بلڈ پریشر ڈپریشر، اور دل کے امراض جیسے مرد کا تحفہ دینا
ان سب نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔
تو پہلے ہی ، انسان کو ، اپنی ترجیحات ، پراپر کرلینی چاہیں ، کم از کم ، بعد میں دوسروں کو یا حالات کو ، الزام دینے سے بہتر ہے ، پہلے ہی بے حسی اور خودغرضی کے طعنے سن لو nاس کے ساتھ ہی اس موضوع سے اجازتn جائیے، اور اپنی زندگی خود ڈیزائن کیجیے-n n- ختم شد
پوسٹ – 2020-01-26
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد