#15nnروزانہ ، ایک گھنٹہ لکھنا ، زندگی بہتر کیسے بنا سکتا ؟nnزیادہ سے زیادہ فائدہ کشید کیجئےnnمحض قوت ارادی پر انحصار نہیں کیجئے ، یہ خواہش رکھنا کہ میں ، اپنی قوت ارادی سے تمام ، مداخلت کارعناصر سے بچ جاوں گا ، یہ سوچ اور ارادہ بہت اچھا ہے ، لیکن ، ایسا ہونا تقریبا ناممکن ہے ، nوجہ: ہر انسان کے پاس قوت ارادی کی محدود سپلائی ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنی توجہ کا ارتکاز قائم رکھنے اور وقت بچانے ، اسے ، ادھر ادھر لگانے کے بجائے ، لکھنے کا ایک گھنٹہ پورا ، کرنے پر فوکس کیے رکھنے کے لیے ۔اnnکوئی بھی ایسی ایپلیکیشنز یا پروگرام جیسا کہ nRescueTimenاس کا استعمال جاری رکھئیے ، یہ آپ کی توجہ کو بھٹکنے سے بچائے رکھے گی nکیوں کہ ، آپ ، لکھنے کو ، عادت کے طور پر اپنانا چاہ رہے ہیں ۔
اور یہ عادت ، تنہائی /ارتکاز/یعنی فوکس کی متقاضی ہے ، خصوصا اگر آپ آج سے چند سال بعد، ایک نئے شخص کے طورپر سامنے آنا چاہتے ہیں ، جیسے ، کوئی لکھاری یا ادبی شخصیت تو آپ کو ، اپنی زندگی سے ، ان تمام افراد، تعلقات، معاملات، جیسے سارے وہ فیکٹرز، جو آپ کے اس ٹارگٹ کی راہ میں ، روزانہ ، ایک گھنٹے لکھنے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو سکتے ہیں ، ان سب کو یکسر ختم کرنا پڑے گا
آپشن صرف دو ہی ہیں nلکھ لیں nیا
دل رکھ لیں nورنہ ، تیسرا آپشن ، زندگی آپ پر مسلط کردے گی ۔
خود ترسی سے لبریز مایوسی، جس میں قصور صرف اور صرف آپ کا ہی ہوگا، اور اس کا تمسخر سب سے زیادہ وہی اڑا رہے ہوں گے ، جن کا آپ نے دل رکھتے رکھتے ، اپنا ، خواب آنکھوں سے نوچ کر ، nقلم ہی رکھ دیا تھا ۔
پوسٹ – 2020-01-29
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد