پوسٹ – 2020-01-29

#16nnتخیلاتی/تصوارتی فریم ورکnn nتخلیقی /تخیلاتی صلاحیت کو بڑھانے کے چند طریقے ، سمجھ لیجئے۔nnایسے مضامین جو باقاعدہ تحقیق کرکے لکھے جاتے ہیں
ایسے مضامین جو محض خیال کی بنیاد پر وجود میں آتے ہیں
ایسی تحاریر ، جن میں تخلیقیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے
ان تمام چیزوں کو لکھنے کا فریم ورک کیا ہےnnآئیڈیاز کیسےآتے ہیں؟
یاد رکھیں کہ آئیڈیاز کی بارش ، چوبیس گھنٹے ہمارے دماغ پر ہوتی رہتی ہے ، حتی کہ سوتے ہوئے بھی۔
آپ کسی سے بات کر رہے ہو
ہم کچھ دیکھ رہے ہو
ہم شاپنگ کر رہے ہو
روز مرہ کے معمولات سے بہت سارے آئیڈیاز نمو پا جاتے ہیں
اصل سوال یہ ہے کہn پھر وہ جاتے کہاں ہیں ؟
جواب یہ ہے کہ وہ تحلیل ہوجاتے ہیں کیوں کہ ، ہم ان کو ایک جگہ لکھنے /ٹائپ کر کے ، محفوظ کرنے کا کوئی انتظام نہیں کرتے ۔nnیہاں میں ، دو تین سطروں پر مبنی ، رف سا آئیڈیا لکھنے کو ، محفوظ کرنا کہہ رہا ہوں ۔ nnگویا ، متفرق خیالات کو ، محفوظ کرنے کا ، ہمہ وقت کوئی نہ کوئی انتظام ہمیشہ ہوناچاہئے ، خصوصا ، موبائل ، کیوں کہ وہ ہر وقت ، ساتھ رہتا ہے ، اس میں ، nnEverNotennنامی ، ایپلی کیشن انسٹال کرلیں جیسے ہی کسی بھی قسم کا کوئی بھی آئیڈیا خواہ ، وہ کسی مضمون کا عنوان ہی ہو ، یا پھر کوئی ایک جملہ ، اور بعض اوقات ، ایک سے دو پیراگراف ، اس میں ، مختلف زمرہ جات بنا کر ، اپنے متفرق خیالات ڈالتے رہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.