#19nnروزانہ ، ایک گھنٹہ لکھنا ، زندگی بہتر کیسے بنا سکتا ؟nnارتکاز سے بہاو تک nnجیسے ہی آپ کی متفرق ، سطریں ، ایک ، ربط انگیز سانچے میں ڈھلنے لگیں ، ایک تحریر کی شکل ابھرنے لگے nتو غورکیجئے کہ ، اگر ، ہزار یا دوہزار کے اریب قریب لفظ ، ترتیب پا چکے ہیں nتو ، انہیں چار سے پانچ حصوں میں بانٹ لیں
جن کی ہیڈنگ آپ کچھ بھی لگا سکتے ہیں ، پر ان ہیڈنگز میں عموما ، درج ذیل چیزیں ہی ہوتی ہیں۔ nتعارف
پھر موضوع کے لحاظ سے کوئی زاویہ/دلیل /نکتہ آفرینی۔ nپہلے زوایے سے ، دوسرے اینگل/عنصر/پوائنٹ کی طرف مڑنایا پھر ایک رخ سے دوسرے رخ پر جانا۔
پھر ، مضمون/تحریر سے ، کیا سیکھا/حاصل مطالعہ ، جو عملی زندگی میں اپلائی کیا جاسکے ۔
اور پھر ، nنتیجہ ۔
ضروری نہیں کہ ہر بار ، چار سے پانچ ، حصے ہی ہوں ، لیکن ، فارمیٹ یہی ہو ، اور مستقل ، انہیں حصوںمیں گھومتے رہیں ، پڑھتے رہیں ، انہیں ان کی مناسب جگہ فٹ کرتے رہیں ۔ ترتیب ابھرتی رہے گی۔
جب وہ ایک ،ایسا مجموعہ بن جائے ، جس سے آپ کی بات ، واضح اور پیغام درست پہنچ رہا ہو ، تو پھر nتین بار دوبارہ پڑھئیے
ایک بار
املا کے لیے/ترتیب /توازن چیک کرنے کے لیے ۔ nدوسری بار ، کامے ، فل سٹاپ وغیرہ کے لیے nاور پھر آخری بار۔
اس کو مزید سجانے /لفاظی یا جیسا بھی رنگ دینا چاہئں اس لیے ۔
تین بار پڑھنا ضروری ہے ۔
اور تینوں بار الگ الگ کام کے لیے پڑھنا ہے ، ایک ساتھ سب کچھ نہیں کرنا۔
یاد ہے نا ، آپ کے پاس ایک گھنٹہ ہے
پوسٹ – 2020-01-30
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد