#9nnاپنا بہترین رخ اپنا لیجیے -nn شاہ کار تخلیق کرنے کے بجائے ، شاہکار ہوجائیے۔nnشاہکار کی تخلیق پر محنت نہ کیجئے ، خود کو شاہکار بنائے، ایسا کرنے سے ، آپ کا کام ، آپ کی اہلیت، ان سب سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گی ، جو مارے باندھے ، صرف نوکری ، کام اور پراجیکٹ پر گھسٹ گھسٹ کر محنت کررہے ہیں ۔
آپ کا کام ، آپ کا پراجیکٹ ، سلاست ، صراحت ، وضاحت ، فصاحت ، نفاست اور طاقت سے بھرپور ہوتا چلا جائے گا، nوجہ ؟ آپ کی شخصیت میں ، ارتقاء ، ہلکورے لے رہا ہوگا۔یاد رکھئیے ، پروفیشنل معاملات میں ، جن افراد سے آپ کا ٹاکرا چل رہا ہوتا ہے ، ان میں سے اکثر، شخصی بہتری کے پیمانوں کے مطابق ، اندر سے مسمار شدہ ہوتے ہیں،مقبروں سے کیا ٹسل ؟ ،اب یہ آپ پر ہے ، لڑیے یا فاتحہ پڑھتے رہیے ، یا پھر ، پھول ڈال کر آگے نکل جائیں۔کیوں کہ ، آ پ کو اپنی راہ چننی ہے ، خود پر محنت کرنی ہے ، آگے بڑھنا ہے ، خود کو بہتر بنانا ہے ۔
گویا آپ رش بھری سڑک کر ، جب تک ، دوسروں کو پیچھے چھوڑنے کی سوچ رکھیں گے ، تب تک آگے نہیں نکل پائیں گے ۔
پوسٹ – 2020-02-04
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد