پوسٹ – 2020-02-06

#13nاپنا بہترین رخ اپنالیجئےnnتقلید نہیں تخلیق کیجئےnnٹم گروور نامی مصنف کہتا ہے کہ nاب سے آ پ کی حکمت عملی یہ ہونی چاہئےn”دوسروں کو اپ گریڈ کر کے ، اپنی ذہنی سطح تک لائیے ، نہ کہ ، خود کو ڈاون گریڈ کر کے ، ان کے سطح پر اتریں ، پروفیشنل معاملات ہوں یا پھر، شخصی بہتری کے دائرے میں ، اپنا موازنہ کسی سے مت کیجئیے ، “nایسا کرنے سے ، آپ اپنا موازنہ کسی سے کریں نہ کریں ، لوگ ، آپ کو سنگ میل بنا کر ، ایک دوسرے کا موازنہ ، آپ سے کریں گے ۔
لیکن ۔۔ اس سب سے پہلے ، آپ کو ، ایک کام ضرورکرنا ہوگا۔
اپنا لیول متعین کرنا ،اور پھر اسےبہتر کرتے رہنا
اگر آپ ، دوسروں کے کام کی نقل کر کے ، نتیجہ بھی ان جیسا ہی چاہ رہے ہیں nاب بھی ، اگر آپ ، دوسروں کے ، کام کا عکس بنے اپنی زندگی ترتیب دے رہے ہیں ، تو بس پھر ۔۔سوچ لیجئے ، کہ ایسا کرنا ، آپ کی ذہنی سطح کی ، کس نہج کی طرف اشارہ کررہا ہے ۔
یہ عمل ، آپ کی اپنی موٹی ویشن کی اصلیت کے بارے میں کیا کہتا ہے ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.