پوسٹ – 2020-02-12

#6nnیاد داشت nn اپنے دماغ کا پروجیکٹر آن کیجئےnn تصور کیجیے ، آپ کسی ایسی عمارت یا جگہ پرہیں جہاں ، آپ کا بچپن گزرا ہے ، یہ جگہ آپ کا سکول بھی ہوسکتا ہے ، یا وہ پرانا گھر بھی جہاں آپ ابھی بیٹھے یہ تحریر پڑھ رہے ہیں ، بس شرط یہ ہے کہ ، آپ کو اس عمارت کا نقشہ ازبر ہونا چاہئےnnماہرین یادداشت تجویز دیتے ہیں – اب وہ معلومات ، جو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں ، جیسے کہ کہا گیا، وہ چیزیں جو یاد رکھنے میں ذہن فطری طور پر کمزور ہے ، مثلا ، نمبر کی فہرستیں ، متفرق فہرستیں ، وغیرہ وغیرہ ۔nnان کو ، اپنے ذہن میں کسی امیج کے ساتھ اٹیچ کریں ، امیج ، جیسا کہ بتایا گیا ، بہت منفرد سا ہو ۔nnیہ تو ہوئی تھیوری ، اب آتے ہیں عملی زندگی کی ایک تازہ ترین مثال nnمثلا ، چند دن قبل ، اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ، ایک کار کا نمبر یاد رکھنے کی بات ہوئی ، بڑا رنڈملی ، بہت ہی غیر رسمی انداز میں ، ہمیں اس جگہ کا نقشہ یاد تھا ، کہ اس سے کچھ آگے ایک مشہور برج ، ہمارے عقب میں ایک مشہور عمارت، ہمارے دائیں طرف ایک تعلیمی ادارہ ، اور بائیں جانب ایک ہوٹل تھا ،nnاس سب کا تعلق صرف اتنا تھا کہ ، ہمارا ، اکثر وہاں سے گزرنا ہوتا ہے ، تو ہمیں وہ لے آوٹ یاد ہے ، بات کرتے کرتے ،nnایک صاحب نے یہ کہا ، کہ اس یادداشت کی ٹیکنیک کی مثال کیا ہے ، سامنے ایک گاڑی کھڑی تھیnnاس گاڑی کا نمبر ، تھا nnAUR-909nnعام طور پر ، یہ نمبر یاد نہیں رہتے ، یہ تین دن پہلے کی بات ہے اور ہم نے ایک دو تین بارکے علاوہ ، اس پر بات نہیں کی ، یعنی اسی لمحے میں ، اس کے بعد ہم اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے ۔nnنمبر کیسے یاد رکھیں ،nnان کا سوال جائز تھاnnامیجز میں کیسے ٹرانسفارم کریںnnیہ سوال بھی جائز تھاnnجواب یہ تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ اس نمبر سے متعلق ہی کوئی امیجز سوچیں ، اب یہ اتفاق ہی تھا ، کہ اس وقت اس گاڑی کے بالکل برابر سے تین خواتین اور ایک لڑکاگزرا ، اندھیرے میں ، بس یہ معلوم ہوا کہ ، ان کے کپڑے کالے ہیں ، یا گہرے رنگ کے ہیں ، اب مرد، ہمار ے لیے کیوں یونیک ہوگا ؟ہم نے مرد کو میموری سے ڈسکارڈ کیا اور یہ کہنا شروع کردیا کہ ، اگلی بار یہ نمبر اس طرح یاد رہے گا ، کہ ہم یہاں بیٹھے تھے اور یہ کار تھی اور اس کے برابر سے تین لڑکیاں گزری تھں ، تو کار کا نمبر کیا تھا ؟nnیہ وہی بات ہے ، ہمارے لیے عورت یونیک ہے ، ہم نے امیجز کو نمبر ینمبر کو امیجز میں ٹرانسفارم کرلیا ۔nnدو باتیں nnپہلی بات nnچونکہ ، ہمارے ہاں ، یہ عادت ،خصلت بن چکی ہے کہ ، منفرد بات کرنے کے چکر میں ، آزمائے بغیر اختلاف کردو، بلکہ اب تو یہ ذہنی عارضہ بنتا جا رہا ہے ، تو ہو سکتا اس ذہنی پراگندگی بلکہ گندگی سے مجبور ہو کر nn کوئی یہ بات کہے کہ ہاں دوتین بار دیکھنے سے نمبر یاد ہوجاتا ہے ۔ہوجانا چاہئے ۔nnایسا ہی ہے ، ہوجاتا ہے ۔nnپر آسانی سے کیا یاد ہوتا ہے ؟ نمبر یا تین لڑکیاں ؟nnبہرحال یہاں موضوع ، تکنیک ہے ، مثال نہیں ۔nnدوسری بات یہ کہ nnیہ بہت ہی ، رف سی مثال ہے ، جو آزمانے کے بعد لکھی جا رہی ہے ، باقی ، اور بھی بہت سی مثالیں ہیں ، مثلا اگر اپ برگر کے اجزا خریدنے جائیں تو ، اگر آپ بھول جاتے ہیں ، بار بار ، تو کباب کو کسی ، ثابت ،سالم لائیو باربی کیو ہوتی ، یعنی آگ میں جلتی ہوئی گائے سے یاد رکھیں ، کیچ اپ کو ، خون کے چھینٹوں سے ، وغیرہ وغیرہ ، اصول وہی ہے ۔nnجتنا یونیک اور مضخکہ خیز یا حتی کہ ہیجان انگیز امیج ، اتنا ہی زیادہ ، نمبریا ایسی چیزیں یاد کرنے کا چانس ۔nnجیسا کہ یادداشت کے اصولوں میں کہا گیا تھا کہ nn اپنی وہ معلومات جوآپ ، یاد رکھنا چاہتے ہیں، ان کو ذہن میں امیجز کے طور پر ٹرانسفر کریں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.