#7nnسماجیاتnnلوگوں کی کہانیاں یاد رکھیں ۔nnسننے کی مشق کا ، واحد مقصد کیا ہے ؟ یاد رکھنا ، ان کے قصے ، مسئلے ، معاملات ، کہانیاں ، ان سب کو یاد رکھنا۔
اس سے درج ذیل فائدے ہوتے ہیں nنئے موضوعات کا آغاز
اچھے تعلقات کی شروعات یامضبوطی ۔
درج ذیل با ت،آپ کے تعلقات کی گہرائی اور سامنے والی کی مرضی پر منحصر ہے ، اگر فریقین میں تصادم کہ بجائے مدغم ہونے کی چاہ ہے ، تو، ان کے نام ، انکے فیملی میمبرز کے نام ، ان کے پالتو جانوروں کے نام ، ان کے مشاغل کا تذکرہ ، ان کی نوکری کی باتیں ، ان کے سائیڈ پراجیکٹ کی تفاصیل ، انہیں کس چیز کا دیوانگی کی حد تک شوق ہے ، اس کا تذکرہ ، جتنا یاد رکھ سکتے ہیں رکھئیے ، لوگ ، جب یہ جان لیتے ہیں کہ ، آپ نے ان کو واقعی سنا ہے ، اور یاد بھی رکھا ہے ، تو وہ جان کو آجاتے ہیں ، مم میرا مطلب ہے ، آپ سے بہت قریب ہوجاتے ہیں ، اس کے بعد ،جان لیتےہیں – یعنی ہر کوئی نہیں ، پر کوئی کوئی ، اس لیے کہ یہ طریقہ ، یقینی طور پر ، کام کرتا ہے ، خصوصا ، آپ کو اگر ہجوم میں منفرد ہونے کا شوق بھی ہو ، تو اس کی بھی تسکین ہوجاتی ہے ، کیوں کہ ، اکثر اوقات ، لوگ صرف اپنی باری پر بولنے کے لیے ، سنتے ہیں ، یاد رکھنے کے لیے نہیں ۔
اور جب آپ صرف یاد رکھنے کے لیے سنیں گے تو؟ nکیا ہوگا، جی وہی جو اوپر لکھا۔
پوسٹ – 2020-02-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد