پوسٹ – 2016-10-23

یہ پوسٹ پھیپڑا نواز مردوں اور اسٹار پلس زدہ خواتین کے لیے نہیں ۔۔ اسٹار پلس سے میرا مطلب من مائل اور اڈاری بھی ہے ۔۔ اسٹار پلس ایک استعارہ ہے ۔۔ ہمارے پاکستانی چینل بھی کافی تجربے کار ہوچکے ہیں اب۔خیر تو آج کا مرد ۔۔ سب نہیں بلکہ زیادہ تر یا یوں کہہ لیں جن کو اچھی فلموں اور کتابوں کی سمجھ ہوتی ہے ۔ وہ کیسی عورت چاہتا ہے ۔۔ nذہنی ہم آہنگی n)جو کہ انتہائی مشکل کام ہے ۔۔ وجہ ؟ اس کے لیے دونوں طرف دماغ ہونا ضروری ہے ۔۔ ورنہ تو لکڑی سے دیوار میں سوراخ کرنے والی بات ہے ۔۔سوری سوراخ تھوڑا گندا بلکہ نازیبا ہوگیا ۔۔ شگاف سہی رہے گا ۔۔ سہی ہے ؟ جب کہ ان اخلاقیوں کو یہ نہیں پتا کہ شگاف سننے میں ہی اتنا کاٹ دار ہے ۔۔ اور بولنے میں بھی اور جب ہوتا ہے ۔۔ تو خیر ادبی ہے ۔۔ نا درد کم ہوتا ہے ۔۔ اور ہاں یہ لکڑی تو نازیبا نہیں نا ؟)nچہرہ یا جسم یعنی ظاہری خوبصورتی n)المیہ ہے کہ یہ پیسوں سے خریدی جا سکتی ہے ۔۔ اسلئے آجکل کے مردوں کے لیے یہ ثانوی چیز ہوچکی ہے یا یوں کہہ لیں عارضی ہو چکی ہے ۔۔ دیکھ لو بریڈ پٹ اور انجلینا تک میں طلاق ہورہی ہے یا شاید ہوگئی ہے ۔۔ وجہ بریڈ پٹ کی پٹھی حرکتیں ہونگی ۔۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ بور ہی ہوگیا ہو۔۔ کیا کہہ سکتے ہیں ۔۔غلط ہے لیکن حقیقت ہے ۔۔ ظاہر ہے شیطان بھی تو غلط ہے ۔۔ لیکن کیا اس کے وجود سے انکار ممکن ہے ؟)nتابعداری n)یہ بھی ایک ایسا فیچر ہے جو کام والی ماسیاں جو کہ جوان اور خوبصور ت ہوں ۔ وہ بہت اچھے طریقے سے ادا کر سکتی ہیں ۔ صاف ستھری اور پڑھی لکھی ہوں اور بندہ بے غیرت ہو تو وہ بیوی کو میکے بھیج کر بھی ایک طرح سے کچھ “مس ” نہیں کرتا nبہرحال تابعداری ایک اچھا لیکن اب ۔۔ میں پھر کہتا ہوں اب ۔ اضافی آپشن ہے نفل کی طرح ۔۔ مل جائے تو اچھا ۔ نہ ملے تو مرد کے الٹے ہاتھ سے زیادہ تابعدار کیا ہوسکتا ہے ؟ ہے نا ؟ nلفظی سپورٹ: nیہ وہ ہتھیار ہے ۔۔ جس کے سامنے ہر مرد کا ہتھیار بے کار ہے ۔ہتھیار سے مطلب مرد کی ظاہری شو شا۔۔ ویسےجو آپ نے سوچا وہ بھی غلط نہیں لیکن میں نے وہ نہیں سوچا۔۔ تو یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے ویسے مسئلہ تو ہے بھی سب کا اپنا اپنا کسی دوسرے کے مسئلے میں ہاتھ ڈال کر دونوں کا مسئلہ خراب ہوجاتا ہے ۔۔ خیر یہ سپورٹ وہ سپورٹ ہے جس کے بارے میں میرے ایک بارہ سالہ قدیم دوست کا کہنا ہے n”بابو اگر عورت سے پیٹھ پر شاباشی مل جائے نا یا یوں کہہ لو کہ لفظی سپورٹ مل جائے “میں اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوں ” یہ والا جملہ۔۔ تو مرد چنگیز خان سے لڑجائے ۔”n اور مزے کی بات ہے یہ چیز ساتھ رہنے سے پتہ چلتی ہے ۔۔ nنکاح کر کے رہ لو یا یونی ورسٹی میں ساتھ پڑھ کر لیکن اصل مدعا بعد میں کھلتا ہے ۔۔ nبہرحال آج کل کے روزی روٹی کے لالے والے دور میں عورت کا ایسا ساتھ کافی نایاب ہے لیکن ایسی عورتیں ہوتی ضرور ہیں ۔۔ بس قصور شادی کرانے والیوں کا ہے ۔ وہ کہتی پھرتی ہیں۔ ہماری بیٹی تو چاند کا ٹکڑا ہے ۔۔ ابے یہ کیا تعریف ہوئی nخیر مدعا سمجھ میں آگیا ؟nnتجزیاتی نسل کی عورت
اب آتے ہیں۔۔ عورت کے لاجکل اور معلوماتی دماغ کی بڑھتی طلب پر nیعنی مرد کا ایسی عورت کی چاہ کرنا کہ جسے نالج بھی ہو ، اور لاجک بھی nاس کے لیے دماغ ہونا ضروری ہے ۔۔ اور جس کے پاس یہ ہوتا ہے ۔۔ اور اس میں یہ دونوں چیزیں ہوتی ہیں ۔۔ اس کے لیے ضروری ہے ۔ کہ وہ اپنی معلومات یا اپنی بقراطی اپنے مرد پر نہ جھاڑے ۔۔ باقی پوری دنیا کو مرید بنا کر رکھے ۔۔ ہاں اگر شوہر ایسا ہو جیسے خواتین کے حقوق مانگنے والے مرد۔۔ یا “انکلاب” لانے والے پنک کلر کے لوگ یا پھر من مائل دیکھ کر مائل ہوجانے والے باریش چکنے مرد ۔۔ تو پھر مجبوری ہے ۔۔ ویسے پھر زن مریدی ہی آپشن ہے ۔۔ کم از کم نباہ اچھا ہوجاتا ہے nباقی باتیں بعد میں ۔۔ میں ذرا برتن دھو لوں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.