پوسٹ – 2020-03-19

#2nnچار مفید حکمت عملیاںn————————nnخود افادیت ۔nnخودافادیت کیا ہے ؟ nخود افادیت ، اپنی ذات پر ، اپنی صلاحیت ، پر ، اپنی اہلیت پر یقین کرنے کا نام ہے ۔خصوصیت کے ساتھ ، وہ یقین ، جو کسی مخصوص ہدف ، یا کسی مخصوص کام کو انجام دینے میں استعمال ہو ، یعنی آپ کو یقین ہو کہ nآپ میں یہ اہلیت ہے ، کہ آپ فلاں کام کرسکتے ہیں ، nاس چیز کا نام ، خود افادیت ہے ۔
اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ۔
آپ بھی خود افادیت نامی صلاحیت/یقین/اہلیت کو جگا سکتے ہیں nکیسے ؟
یہ تین کام کیجئے ۔
کامیابی کو یقینی بنائیے ، nنہیں یہ ، موٹی ویشنل تقاریر میں ادا کیا جانے والا ، مہمل یا مبہم جملہ نہیں ، اس کا مطلب ہے کہ ، آپ ، پہلے ،اس طرح کے کام کیجئے ، ایسے اہداف طے کیجئے ، ایسے ٹاسک پرفارم کیجئے کہ ، جس میں آپ کو یقین ہو کہ وہ کام آپ کرسکتے ہیں ، اور یہ ہر انسان کو پتا ہوتا ہے کہ ، وہ بہترکیا چیز کرسکتاہے ۔
خواہ وہ ، چیز کتنی ہی سطحی اور چھوٹی ہو ، پر آپ وہ کریں اس کام کو تکمیل دیں ۔
یہ چیز خود افادیت کو بڑھاوا دیتی ہے ۔nnکامیاب لوگوں کا مشاہدہ ۔
نہیں یہ بھی کوئی مبہم سا طریقہ نہیں ، کیوں کہ ، محض کسی کو دیکھنے یا مشاہدہ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔nnہوتا تب ہے ، جب وہ شخص وہ کام کرکے کامیاب ہواہو ، جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا کم از کم ، وہ شخص ، آپ کے مزاج ، اہلیت ، صلاحیت ، ہنر ، ان سے ملتی جلتی مہارت کا مالک ہو ، اور اس کے اہداف بھی ملتے جلتےہوں ،اور بہت اچھا ہو کہ وہ آپ کا کوئی دوست ہو ، کوئی کولیگ ہو ، یا پڑوسی ہی ہو ، یعنی آپ کا انٹرایکشن رہتا ہو، اس سے ، ضروری نہیں ہے کہ تعلق ہو ، بس وہ آپ کی پہنچ میں ہو ، بس فرق یہ ہو کہ ، وہ کامیاب ہوتا جا رہا ہوں ، تو ایسے اشخاص کا مشاہدہ، آپ کو ، خود افادیت کی طرف لے جاتاہے nخود افادیت کو حاصل کرنے یا ایکٹی ویٹ کرنے کے لیے ، کیا جانے والا تیسرا کام nاپنی حمایتی آواز ڈھونڈیں ۔
پاکستانی معاشرے میں تو خیر یہ تقریبا، ناممکن ہے ، یہ مایوسی نہیں ، اس معاشرے کے حال کی وجہ سے کہا ہے ۔
کیوں ، کہ خون کا رشتہ ہو ، یا دوستی کا ،خوابوں/صلاحیتیوں کا پہلا قاتل ، قریبی ہی ہوتا ہے ، nایک صاحب کے بقول n”بھئی ، کسی اجنبی کو کیا پڑی کے آپ کو دھوکہ دینے یا ڈی موٹی ویٹ کرنے یا راہ میں روڑے اٹکانے کی ، وہ تو آپ کو جانتا نہیں ، کوئی راہ چلتا کیوں یہ کام کرے گا ، وہی کرے گا نا ، جس سے آپ کا تعلق ہوگا، کسی بھی قسم کا”nnلیکن خیر ، تقریبا ناممکن ہے ، مکمل ناممکن نہیں ، تو کوشش کیجئے ، کوئی ٹرینر ، کوئی کوچ ، جو مناسب حوصلہ افزائی ، میں مددگار ثابت ہو ۔
یہ تین کام کرلیجئے ، خود افادیت میں اضافہ دیکھئے گا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.