پوسٹ – 2020-04-16

‎nجب ، بھری جوانی میں کسی طور کوئی خاص تیر نہ مارا ہو یعنی کسی بھی سینس میں ، تکمیل کیفت سے عاری جوانی گزری ہو
پڑھائی
نوکری
پیسا
جذباتی ویرانی/ کھنڈر کیفیات ۔
غرض یہ کہ ، کس بھی طرح کے اہداف کی مناسب تکمیل نہ ہوئی ہو تو پھر صنفی تفریق کو مد نظر رکھتے ہوئے ، مرد ہو یا عورتnnدرج ذیل نشانیاں آپ پینتیس سے پچپن کی ایج رینج والے افراد میں دیکھیں گے
مہنگے ملبوسات
نت نئے مہنگے شوق حتی کہ مہنگی کاریں
نک سک سے خود کو سجا سنوار کر ، بے مقصد فرسٹریشن کا اظہار
لاشعور / شعور مٰیں ڈھلتی جوانی کا زوال اور ملال
مردوں کا ، اپنی زندگی پر مزید فوکس ، بلکہ دوسروں کے سامنے خود کو ثابت کرنے کے لیے ، فوکس ہو کر اچویمنٹس کرنا
عورتوں کا ، جسمانی حالت پر ، فوکس کر ، اسے بہتر کرنے کی کوشش کرنا
جنسی کیفیات کا، رینڈملی بڑھ جانا اور جنسیت کی طرف نسبتا زیادہ مائل ہونا
قوت فیصلہ میں اضطرابی کیفیت در آنا یعنی فیصلے کی قوت کا اسپارک مارنا ، انے وا فیصلے لینا ۔
عادات و اطوار میں اندھا دھند تبدیلی
موڈ سوئنگز
سونے جاگنے کی روٹین کا بدل جانا
میں دکھنے میں کیسا لگتا /لگتی ہیں ، انہیں سوچوں میں غرقاب رہنا
پرانے دوستوں سے قطع تعلقی اور نسبتا جوان افراد سے قربت
مرنے کی سوچیں آنا
جمود میں پھنس کر رہ جانا
پروفیشن سوئچ کرتے چلے جانا
پہلے والے / والی کو چھوڑ کر ، نت نئے افئیرز
شراب / منشیات کے استعمال مییں زیادتی
بوریت کے متواتر حملے
دوسروں پر بے جا الزام تراشی ، بلکہ ہر بات میں دوسرے کا قصور نکالنا
ماضی قریب میں کوئی المیہ / سانحہ/دکھnnاگر آپ کے ساتھ بھی ، ایسا بارہا ہوتا ہے تو
ویلکم ٹو ، مڈ لائف کرائسس
کن لوگوں میں مڈ لائف کراسئس کے اثرات نہیں ہوتے یا وہ اس فیز سے نہیں
گزرتے یا ادھیڑ عمری / بوڑھا ہونا ان کے لیے آسان ہوتا ہےnnوہ افراد جن کی جوانی اپنے شوق/مقاصد کی تکمیل میں گزری ہو ان کے لیے عمر کا ڈھلنا ، قبول کرلینا بہت آسان ہوتا ہے ، اور جو ، دوسروں کے خواب پورے کرتے آٹو پائلٹ پر چلتے چلے جارہے ہوں ان پر ، مڈ لائف کرائسس، گھپ اندھیرا بن کر اترتا ہے انہیں یک دم ادراک ہوتا ہے کہ وقت گزرچکا ، جوانی ضائع گئی اور انہوں نے ، کسی بھی طور ، اپنی زندگی میں کچھ بھی ، حاصل نہیں کیا۔ ایسا عموما پینتیس کے بعد شروع ہوتا ہے ، اور کچھ کیسسز میں پچپن سال کی عمر کے بعد بھی ۔nnنوٹ: تقریبا سارے ہی فیس بکی پاکستانی تو ، شاید ، جوانی میں ہی ، مڈ لائف کراسس میں جی رہے ہیں ، خیر ہیں بھی اسی قابل ۔
نوٹ: نوٹ پر ، تنک کر ، کمنٹ کرنے والے کو گڈ نائٹ 🙂

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.