پوسٹ – 2020-05-16

مضبوط ہونا ہے ؟
کمزوریاں عیاں کردو ، ان کے سامنے جو تمھیں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، جو تمھاری پروا کرنے کی بات کرتے ہیں ، nان کے سامنے ، عیاں کرو خود کو ، nدیکھنا تمھاری کمزوریوں کو کس طرح ، رستا زخم بنا کر ، چھوڑیں گے تمھیں ، کیسے راکھ کریں گے تمھیں ، پھر جب راکھ ہوجاو نا
تو ان کا شکریہ ادا کرنا ، nکیوںکہ اس راکھ سے ، جو، چیز تخلیق ہوگی ، اس میں کمزوری نام کو نہیں ہوگی ، اور پھر جب وہ راکھ دوبارہ سے کندن ہو گزرے ، تو nپھر آئیں گے تمھارے پاس ، تعلقات کے مداری ، رشتوں کے بھکاری ، nواسطے دیں گے تمھی ، احساس کے ، مساوات کے ، تعلقات کے ، nیقین کرنا ، یہ دوسری غلطی قابل معافی نہیں ہوگی تمھاری ، nان کی طرف مائل ہونے کی ، انہیں زندگی میں شامل کرنے کی nخواہ کوئی کتنا ہی احترام کرے ، کتنا ہی ، چاہ کرے ، کتنے ہی دعوے کرے nبس عمل دیکنا ، کیوں کہ ، نیت کا کھوٹ نہیں دیکھ سکتے nپر ، یہ ضرور دیکھ سکتے ہو کہ nجو شخص ، نرم خوئی کی چادر اوڑھ کر ، احترام کا ماسک پہن کر ، عرصہ دراز سے ایک ہی غلطی ، دہرائے جا رہا ہے ، nاس شخص میں بدلاو نام کو نہیں آیا ، سوائے ، اس کے دعوائے احترام میں مزید اضافہ ہوگیا
اور عمل میں اتنا ہ تناقص nتو پھر ایسے شخص کو ، خواہ تم کتنے ہی مروت زدہ ہو ، زندگی سے ، خطہ تنسیخ کی طرح دھتکار دینا ، nایک پرسنٹ بھی پروا نہ کرنا کہ ، کیا سوچے گا ، کیوں کہ ، ایسے لوگ ، بار بار ایک ہی غطی دہراتے وقت ، نہیں سوچتے کہ ، کر تو رہا ہوں بار بار وہی حرکت جس سے اگلے کو چڑ ہے ، کیا سوچے گا وہ میرے بارے میں nسو ، جب ایسے تعلقات کے مداری ، محبتوں کے ، دعوے دار ، احترام کے فنکار ، دوبارہ سے آئیں تو انہیں ، بے مروتی ، منہ چڑاتی ملنی چاہئے nاس سے کچھ ہو یا نہ ہو ، تمھاری راکھ ، سے بنی شخصیت ، مزید خالص ہوجائے گی ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.