سنا تو بہت ہوگا آپ لوگوں نے کہ ، تکلیفیں مضبوط کرتی ہیں ، آزمائشیں کندن کرتی ہیںnnپر کیا آپ جانتے ہیں ، یہ خود سے نہیں ہوتا، مطلب ایسا نہیں ہوگا کہ ، کوئی تکلیف آگئی ، اور آپ مضبوط ہوگئےnnیہ اس وقت ہوتا ہے کہ ،nnجب آپ “اون” کرلیں کہ ، میں جو یہ فلاں چوائس لینے جا رہا ہوں ، اس کی وجہ سے مجھ پر جو تکلیف آنی ہے ، اس نے مجھے تہہ و بالا کردینا ہےnnجیسے ، ڈاکٹر آپریشن تھیٹر پر ، لیٹے مریض سے کہتا ہے ،nnفلاں انجکشن سے یہ اثر ہوگا ، آپ کو یہ فییل ہوگا تو تیار ہوجائئےnnاسی طرح ، صرف تکلیف کا آجانا ، آزمائش کا آجانا ، ہی ، آپ کو ، مضبوط نہیں کرتاnnپورے شعور کے ساتھ ، اون کرنا ، اس کے نتئائج سے آگاہ ہونا ، اس کے نتائج ، زندگی میں کیا تبدیلی لائیں گے ، یہ آئیڈیا ہوناnnاس کے لیے تیار ہوناnnیہ سب ، مل کر ، آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ ، آپ آزمائش کا سامنا کرسکیںnnورنہ ، افطاری میں ، ٹھونس ٹھونس کر پکوڑے کھا لینے کے بعد د ، دو چار پیراگراف ، المیے/ فسلفے / میری رائے اس کی رائے / محبت /عشق / ان کی ڈکاریں مارنا تو ، ہر کسی کو آتا ہے

اترك رد