پوسٹ – 2020-06-05

انسانی کیفیات / احساسات، آپس میں اس طرح لنکڈ ہیں ، جس طرح ، موبائل فون ، اینڈراوڈ سسٹم کی ، سسٹم کی اندر کی فائلز ، یعنی وہ فائلز جو موبائل بنانے والی کمپنی انسٹال کر کے دیتئ ہے ، جنہیں آپ ، ان انسٹال نہیں کرسکتے ، یا اگر کریں گے تو مسئلہ ہوگاnnاسی طرح ، انسان نما مشین بناتے ہوئے ، اس کے اندر ، کیفیات اور جذبات ، کو انٹر لنکڈ کر کے رکھا گیا ہے ،۔nnاس لیے ایسے افراد ، جو دوسروں کے سامنے اچھا بننے یا وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے شوقین ہوتے ہیں ، ایک حد سے زیادہ وہ ، اپنی تلخی یا غصہ دباتے چلے جائیں تو ، ایک وقت یہ بھی آجاتا ہے کہ ، ان کے اندر، کے مثبت جذبات بھی اجڑ جاتے ہیں ،nnایسا ممکن ہی نہیں کہ ، آپ صرف ، غصہ/تلخی دباتے رہیں اور ، آپ کے مثبت جذبات نہ دبیں ۔nnکیوں کہ یہ سب انٹرلنکڈ ہیںnnیہی وجہ ہوتی ہےnn”سب کو خوش رکھنے والا ، اخیر قسم کا رسوا ہو کر رہتا ہے سوسائٹی میں”nnاور اگر یہی عادت ، اقوام کو پڑ جائے توnnپوری پوری سوسائٹیاں ،nn”اچھی باتوں کی تلقین ، کرتی نظر آتی ہیں “nnلیکن اندر سے اجاڑ ہوتی ہیں ۔nnحقیقی زندگی میں ، تعلق، برباد ہوتے ہیںnnاورشخصیتیں ، صحرا، کچھ نہیں بچتا پھر ان کے اپنے اندر۔nnاور جن کے لیے وہ اچھے بن یعنی مصنوعی طور پر بن رہے ہوتے ہیں ،nnسب سے پہلا ٹھڈا انہی سے پڑتا ہےnnنظر دواڑئیں اپنے اطرافnnکوئی بھی شخص ، جس سے سب خوش ہوںnnاس سے پوچھیں کیا تم اندر سے مکمل ہو، کوئی روگ نہیں ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.