پوسٹ – 2016-10-25

تم اپنی سگریٹ کی راکھ پر رکھ کر مجھے اڑا کیوں نہیں دیتے ، اس نے میرے ہاتھ سے سگریٹ لیتے ہوئے کہا
کیا کروں جاناں ۔۔ مجبوری ہے ۔۔ سگریٹ کی راکھ کی جو خوشبو ہے نا وہ تازہ تمباکو میں نہیں ۔۔
ایسا کیوں وہ آنکھیں پٹپٹانے لگی ۔
وہ اس لیے ۔۔ میں نے پھر دوسری سگریٹ سلگائی nیہ دیکھو ۔۔ میں نے اس کی ناک میں ایک تازہ تمباکو کا جھونکا چھوڑا- کڑوی ہے نا ؟
وہ کھانسنے لگی۔۔ کھوں کھوں۔۔۔ nمیں ہنسا اور کہا ۔۔ nدیکھو یادوں کی ٹھنڈی راکھ ہونا تو و کڑوی نہیں بلکہ کسیلی ہوتی ہے nلیکن تازہ تمباکو اور دل کا رشتہ بہت رلاتا ہے ۔۔ بہت کھانسی لاتا ہے nاس لیے تازہ تمباکو سے میٹھی کسیلی اور راکھ اچھی nاب تم بتاو میں تمھیں اڑا دوں یا چھپالوں ؟
وہ دونوں ہاتھ کم پر رکھ کر کہنے لگی nn”موٹر تیرا باپ چلائے گا ” ؟ ٹنکی میں پانی ختم ہوگیا nمیری سگریٹ راکھ بن چکی تھی ۔۔ اور محبت ماضی ۔۔ nٹھنڈا میٹھا کسیلا راکھ بھرا ماضی

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.