پوسٹ – 2020-07-05

#1nnایثار و قربانی کا ابلیسی‌چکرnnکیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہےکہ‌لوگ آپ سے فائدہ اٹھاتے ہیں؟n خصوصا آپ کے جذبات کو، اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں؟nn کیا آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے، آپ کے قریبی لوگ ، ہر موقع پہ، آپ کو،’مسیحا’ کے روپ دیکھنا چاہتے ہیں، اور آپ خود بھی، ‘سپر مین’ بننے کے چکرمیں رہتے ہیں۔nn کیا آپ آئے دن بے سروپا بحث، یا لڑائی میں الجھے رہتے ہیں؟nn کیا آپ خود کو لوگوں کی زندگیوں میں( ان کی مرضی سے) زیادہ انوالوپاتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ، جتنا آپ کو‌اپنی زندگی میں ہونا چاہئے؟nn آپ خواہ کتنا ہی مصر ہوں ، کہ آپ کو ڈرامے بازیاں، ایموشنل بلیک‌میلنگ، پسند نہیں، لیکن، آپ ہمہ وقت خود کو ایسی صورتحال کہ عین بیچوں بیچ غوطے کھاتے ہوئے پاتے ہیں؟n ۔nn کیا آپ کو اکثر ایسا لگتا ہےn کہ‌آپ سارا وقت ایسی چیزوں / معاملات، کو لے کر خود کو ڈیفینڈ کرنے میں لگے رہتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ آپ کا فالٹ نہیں۔nnاگر ایسا‌ہے، تو پھر آپ کو‌اپنی‌شخصیت کے گرد، حدود کھینچنے کی‌ضرورت ہے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.