نرگیست / خود پسندی کے عارضے میں مبتلا شخص کا عامرویہ۔
ان کا ایمان ہوتا ہے کہ ، دوسرے ، صرف ان کے سامع ہونے کے لیے پیدا ہوئے ہیں ، اور یہ محض اپنی ذات کی تشہیر کرنے کا گویا ، الہامی حق رکھتے ہیں ۔
یہ کبھی بھی، آپ کی ذات میں دلچسپی نہیں لیں گے ،اور اگر آپ ،خود سے اپنے بارے میں کچھ بتانے کی کوشش کریں گےتو یہ پھرتی سے ، گفتگو کا رخ پھر اپنی طرف موڑ دیں گے ۔
ان کے ساتھ رہنے کے کچھ عرصے بعد ، آپ کو محسوس ہونا شرو ع ہوجائے گا کہ ، آپ سخت بور ہوگئے ہیں ، چڑ چکے ہیں ، یا پھر ، آپ کی ذہنی توانائیاں ، خشک ہوگئی ہیں ۔۔
یاد رکھئیے کہ ، خود پسندی کے ذہنی عارضے ، یعنی nNarcissistic Personality Disorder nکا شکار، اکثر افراد ، خوبصورت، پرکشش، باصلاحیت، او ر ، کامیاب شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ، اس لیے ، یہ عین ممکن ہے کہ، آپ ان کی اچھی شکل و صورت ، ان کے لبھانے کے انداز، اور کہانیاں سن سن کر ، ان کے طلسم میں گرفتار ہوجائیں ۔
حتی کہ ، بہت سے ، این پی ڈی کا شکار ، افراد ، اپنی شخصیت کی دلفریبیوں ، اور انداز والہانہ کے اظہار سے ، آپ کو یہ باور کروا سکتے ہیں کہ ، وہ آپ میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ، لیکن ، یہ دلچسپی ، گزرتے وقت کے ساتھ ، ماند ہوجاتی ہے ، کیوںکہ ، یہ بنیادی طور پر ، ان کا ایک پھنداہوتا ہے ۔۔
پوسٹ – 2020-07-15
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد