پوسٹ – 2020-09-17

پروفیسر – کردار کا تجزیہ اور اس کی نفسیات کے کچھ پہلو nپہلی قسط nہر کردار کی طرح ، پروفیسر کے کردار میں بھی جو پہلی چیز آپ نوٹ کرتے ہیں وہ اس کا ظاہری حلیہ ہے
اس کی آنکھیں مہذب ہیں ، اس کی ڈاڑھی نرمگیں ہے ، اس کا سوٹ نک سک لیے ہوئے ہے ، اور اس کی عینک ایک شاہکار
یہ ایک ، تہذیب یافتہ ، دانشور لیکن ۔ خبطی جنونی قسم کے پڑھاکو طالب علم جیسا دکھتا ہے ، کم از کم ڈائیریکٹر نے اس کو ایسا ہی دکھایا ہے
اس کی نفسیات کے چند بہت دلچسپ پہلو ہیں ، جن میں سے ، ایک یہ بھی ہے کہ ، اسے دوسروں کو باور کروانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی کہ ، وہ ، ایسی حکمت عملیاں ، ایسے پلانز، ترتیب دے سکتا ہے جو ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
اس کی نفسیات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ، یہ جذباتی ذہانت یعنی اموشنل انٹلی جنس سے ، تقریبا مبرا ہے ، بلکہ اس معاملے میں ناقص العقل حد تک فارغ ہے ۔
ایک طرف جذباتی ذہانت کم ہے تو دوسری طرف ، یہ اپنا پورا منصوبہ ، صورتحال کے ہر ممکن اینگل کو دیکھتے ہوئے ترتیب دیتا ہے
یعنی اس کا دماغ ، منطق کی انہتاوں پر اڑتا ہے ، اگر ایسے ہوگا تو ویسے کریں گے ، ویسے ہوگا تو ایسے کریں گے ، حتی کہ یہ ، پولیس فورس کی نفسیات کے بھی لاجکلز پہلووں پر زیادہ اچھی گرفت رکھتا ہے ، شاید اسی وجہ سے ، لکھاری نے اس کا ٹکراو ، خواتین سے زیادہ کروایا ہے کہ ، پہلے راقیل ، اب ،سیریا – شاید اس کے ایموشنل انٹی لجنس کی ، کمی ہی اس کے پلان کی خرابی کرنے کے لیے رکھی گئی ہے ، جس کا ایک مظاہرہ ہم نے اس سیزن میں بھی دیکھا ہے ، جس میں اس کا پورا پلان ، تباہی کے قریب پہنچ جاتا ہے ، اس کی صرف ایک جذباتی غلطی کی وجہ سے ، کیوں کہ ، اس میں لوگوں کے جذبات کے بجائے ، منطق کو سمجھنے کی اہلیت ہے ، اور دوسری طرف سے ، سیریا ، نامی ، عورت اس پر ایک جذباتی وار کردیتی ہے ، اور ظاہر ہے ، عورت ہے ، اس کا ہتھیار ہی ، جذبات ہیں ، تو اس کردار کی مٹی جذبات کے ہاتھوں پلید ہوتی دکھائی دیتی ہے، پر دوسری انتہا پر ،یہ ایک جینئس ہے ، یعنی دوسرے کیسا محسوس کرسکتے ہین ، یہ سمجحنے کی بھی پوری کوشش کرتا ہے ، اور دوسرے کیا سوچتے ہین ، یا کیا کیا سوچ سکتے ہیں ، ایسا سمجھنے میں انتہائی مشاق ہے ۔
اس کی نفسیات کا ایک اور پہلو ، اس کا انٹرو ورٹ ہونا ہے ، یعنی ، اپنی پرسنل سپیس میں بہت زیادہ کسی کو اجازت نہیں دیتا۔ یہ بڑی کمپلیس نفسیات ہے ، اس کردار کی ، جیسے جیسے یہ کردار اپنے پلان میں آگے بڑھتا ہے ، ویسے ویسے ، ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ، انتہائی شاندار منصوبہ ساز ہونے کے باوجود ، اس میں ، اس میں لیڈر شپ کی اہم کڑی غائب ہے ،
یعنی ، بہت زیادہ ، طریقے سے نہ بول سکنا، اور نظریں ملانے سے گریز کرنا حقیقی دنیا میں ، ایسا ہی ہوتا ہے ، اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ ٹہکے سے بات کرتا ہے ، آنکھ میں آنکھ ڈال کر ، لیکن پروفیسر غریب ادھر ادھر دیکھتے ہوئے ، چشمے کو دو انگلیوں کی مدد سے ، ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے ، یہ نشانی ہوتی ہے ، کسی کجی کی ، جو باڈی لینگوئج کے ذریعے ظاہر ہوتی ہےکہ ، شاید اپنی بات پہنچا نہیں پا رہا ، یا آنکھوں میں نہیں دیکھ پار ہا تو ، اس عادت اس کجی کو چھپانے کے لیے ، چشمے کو دو انگلیوں سے مخصوص طریقے سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ، دوسرے کو پتہ نہ چلنے دینا کہ ، وہ کس کجی کا شکار ہے ۔
اس چند کجیوں کے علاوہ ، اس نے قدم قدم پر ثابت کیا ہے ، کہ ، وہ ایک ، فقید المثال لیڈر ہے ، ہاں ،یہ ممکن ہے کہ ، حقیقی دنیا میں بھی ، لیڈرز ، انٹرو ورٹس ہو سکتے ہیں پر ایساکم ہی ہوتا ہے ، اور چونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے ، اسلیے پروفیسر کا کردار ، یونیک بن جاتا ہے ۔
ایک پہلو اس کی سوچ کا یہ بھی ہےکہ ، یہ اخلاقیات اور اصولوں کا پروردہ ہے ، اور انہیں سے رہنمائی لیتا ہے ۔
ہاں یہ روشنی ہم سب میں ہوتی ہے ، پر ضروری نہیں کہ ، سوسائٹی کے معیارات بھی اس سے میل کھاتے ہوں ۔
پر ، کبھی کبھار ہم ، اخلاقیات اور اصولوں کو پس پشت بھی ڈال دیتے ہین ، لیکن پروفیسر ان سے چپکا رہنے کو ہی ترجیح دیتا ہے ۔n- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.