تعلقات میں پیدا ہونے والے مسائل – ایک اہم نکتہnnکبھی کبھار لوگ، تعلقات میں در آنے والے، مرکزی مسائل کا سامنا کرکے، انہیں حل کرنے سے ڈرتے ہیں ، اسی لیے، ایسے مرکزی/اہم مسائل کو چھوڑ کر، چھوٹے اور غیر اہم، اختلافات/مسائل کا حل نکالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
مثال: ایک شخص کو اپنی بیوی کے ملازمت پیشہ ہونے سے مسئلہ ہے، کہ وہ نوکری ، کے چکر میں، گھر اور بچوں پہ توجہ نہیں دے پا رہی، لیکن، وہ اظہار اس بات کا کرتا ہے کہ، اس کی بیوی، شاپنگ پہ بہت پیسے اڑادیتی ہے، تو ہوسکتا ہے کہ، اس کی بیوی، رویہ شاپنگ کے معاملے میں، بہتر ہوجائے، اور وہ سلیقے سے پیسے خرچ کرے، لیکن، شوہر ، پھر بھی، اس چیز کو کنسڈر نہیں کرے گا، وہ پھر کسی اور ایشو پر اختلافات کرے گا کیوں کہ، اسکا۔ اصل مسئلہ (بیوی کی نوکری اور گھر /بچوں، پہ توجہ نہ دینا) حل نہیں ہوا۔۔ کیوں کہ، شوہر، نے یہ مرکزی/اہم مسئلہ بیوی کے سامنے رکھا ہی نہیں۔ nمختصر یہ کہ، مسائل کی جڑ کو ڈسکس کریں، شاخوں کو نہیں۔
پوسٹ – 2020-09-21
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد