پوسٹ – 2020-10-04

فیس بکی پاکستانی کی اصل ذہنیتnnمجھے چونکہ سب نفسیاتی کہتے ہیں ، چلو اب میں نفسیات پہ گیان دیتا ہوںnnمیں خواتین کا دھتکارا ہوا ہوں، چلو فیس بک پہ، خواتین کے حقوق کو لے کر شورکرتا ہوںnnمجھے چونکہ میرا شوہر نہیں سراہتا، میں فیس بک پہ ہاتھوں پاوں بوتھے کی تصاویر ڈال کر شاعری کروں گیnnمجھے رومانس پراپر نہیں ملا، تو چلو میں افسانوی تخیل فیس بک پہ ڈال کر، دھتکارے ہوئے مردوں کے سامنے رائٹر بن جاتی ہوں۔nnمیں نفس پہ کنٹرول کر کر کے، اپنی مرضی کے خلاف باشرع ہو کر گھٹ کر رہ گیا یوں، کیوں کہ دنیا دکھاوے کو شریعت اپنائی تھی، اس لیے اب فیس بک پر تبلیغیں کروں گاnnمیری زندگی کا کوئی مقصد تو ہے نہیں، پڑھائی میں اچھا نہیں، ذہن بھی تخلیقی نہیں، لگی بندھی تنخواہ ہے، کوئی زیادہ اچیو نہیں کیا، کہ سوچ ہی نہیں۔۔ تو چلو میں حب الوطنی اور پالشیت میں لتھڑ کر خود کی ورتھ بناتا ہوں nnمجھے اور تو کچھ آتا نہیں، چلو سیاسی تجزیہ نگاری کرتے ہیںnnمیں لفظوں کی کمی کا شکار ہوں، تو چلو، شاعری سےکور کرلیتا ہوںnnاپنے علاوہ کسی کا بھلا نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ بے عمل ہوں، اس لیے چلو حساسیت اور محبت سے وال کو لبیڑ دیتی ہوں nnمجھ میں خاص اٹریکشن نہیں، ذہنی سطح بھی عام سی ہے، چلو میں اپنے سیاسی/مذہبی لیڈر کو پوجتا ہوں۔nnپیٹ بھرا ہے ۔۔ چلو موٹی ویشنل سپیکر پلس صوفی بن جاتا ہوں ۔ nnسیدھی بات کرنے کی ہمت تو ہے نہیں، چلو پھر اچھی اردو پی زور دے کر انشا پرداز بن کر بھڑاس نکالتا ہوں کون سا کڈی جو سمجھ آنا ہے۔ رعب بھی طاری رہے گاnnبیوی بچوں کے بکھیڑے تو نبھتے نہیں مجھ سے، چلو ریلیشن شپ میٹھا رکھنے کی تلیقین کریے خود کو ڈھک لیتا ہوں۔nnکچھ دن پہلے ہی چھوٹی سی عمر میں ملٹی پل ٹائم محبوبہ سے لات پڑی ہے، چلو عورت کی مظلومیت اور ان کی کئیر پر منٹو ہے کوٹس چپکاتا ہوں، شاید کوئ امپریس ہوجایے۔۔nnرائے میں وزن نہیں، ایکسپرٹ ہوں نہیں کسی خاص چیز کا۔۔۔ چلو خود کو فلسفی گردان کر، ہر چیز میں رائے کی آزادی پی بات کرتا ہوں، لوگ ماہر عمرانیات سمجھیں گے اور میری ناتجربہ کاریاں بھی کور ہوجائں گی۔۔nnکامن سینس سے عاری ہوں، پڑھنا سیکھنا چاہتا نہی ، ، کریٹکل تھنکنگ سے الریجی ہی تو چلو، سوالات کر کر کے، شو کرتا ہوں کہ مجھے سیکھنے کی طلب ہے، اس بہانے میری کامن سینس والا نقص بھی کور ہوجائے گا۔۔ ٹھیک ہے۔ صحافت کرتا ہوں۔۔ سوال کی حرمت والے دو تین گھٹیا سے کوٹ بھی چپکا دوں گا۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.