پوسٹ – 2020-10-12

جذباتیت/حساسیت /ردعمل کا طاعون – دوسری قسط nnحساسیت/جذباتیت/ردعمل کے طاعون کے مریض ، کی نشانیوں کے بارے میں پڑھنے سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ nاس کے اندر، ردعمل سے بھری ، ایسی انرجی ، توانائی ، آتی کہاں سے ، کیا چیز ، اس تحریک کا باعث بنتی ہے nnاس انرجی /رویے کی تباہ کاری کی ، شروعات ، اکثر اوقات، کوئی ایک کیس ، یا کوئی ایک واقعہ بنتا ہے nچونکہ ، اس کی وجہ سے ، یہ شخص “حساس” ہوجاتا ہے ، اس لیے ، یہ دانستہ ، اپنے اطرا ف ، ہر اس شخص /صورتحال کو تباہ کرنے کے درپے ہوجاتا ہے ، جو شعوری/لاشعوری طور پر ، اس کی “حساسیت” پر وار کر بیٹھے ، اس میں پھر برداشت نام کو نہیں ہوتی ۔۔ یہ حساسیت پر رکھ کے ، دوسرے کی نفسیات ، انرجی ، تعلق ، کیفیات ، سب ، کیچڑ کردیتا ہے ۔
اب ان کیفیات کے بارے میں جانتے ہیں جن کی وجہ سے اس حساسیت کے مریض کا یہ حال ہو رہا ہوتا ہے
کسی بھی قسم کی ، ادھڑی ہوئی ، بے نوا، نامکمل ، تشنہ آرزوئیں ، جو ، جوان ہو کر ،ناقابل برداشت ، بے چینی ، فرسٹریشن میں ڈھل جاتی ہیں ، اور ، پھر یہ شخص ، ہر اس فرد کے خلاف ، منتقم مزاج ہوجا ہے ، اس کی زندگی تباہ کرنے کی خواہش /عمل کرتا ہے ، جو اس کی ، ان کیفیات کو کسی طور ، چھیڑ دے ۔
ایک نشانی تو یہ ہے کہ nیہ شخص، اپنی اس منتقم مزاج ذہنیت ، جس پر چل کر ، یہ دوسرے کی زندگی میں زہر گھولنے کے درپے ہوتا ہے ، یہ ، اپنے اس مرض پر ، طاعون پر ، ڈھال ڈالتا ہے n”جذباتیت کی ، حساسیت کی ، تم نے میرے جذبات کی قدر نہیں کی ، اب میں تمھیں تہہس نہس کردوں گا”nیہ ، اس طاعون کا ، مرکزی نکتہ ہے ، کہ ایسا شخص ، دفاع میں ، جذبات/حساسیت کا نام لے گا

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.