پوسٹ – 2020-10-13

جذباتیت/حساسیت /ردعمل کا طاعون – بارہویں قسط nnجذباتی منطقی یا منطقی جذباتیت کی کچھڑی ، فرد/مجمع کو ، جو حساسیت کے طاعون کا شکار ہوتا ہے ، کو سچ سمجھ کر ،ہضم کرجاتے ہیں ، کیون کہ ، دوسروں کی زندگی اپنی حساسیت یا جذباتیت سے برباد کردینے کا عمل ان کے لاشعور میں ، چل رہا ہوتا ہے اور وہ اکثر اس سے بے خبر ہوتے ہیں ،
اس طاعون کا شکار ، افراد ، اکثر اوقات ، یہ سمجھنے میں اس لیے بھی ناکام رہتے ہیں کیوں کہ ، انہیں ، ایسا کرنا/ہونا ، بالکل ٹھیک محسوس ہو رہا ہوتا ہے
ہاں ، ان کی نیت ، دوسروں کی زندگی میں زہر گھولنے کی ، شعورا ہوتی ہے ، لیکن ، اس کے پیچھے کے عوامل (اپنی برباد تلخ زندگی اور دوسرے کے اطمینان سے حسد)، سے بے خبر ہوتے ہیں
اب چونکہ ، ایسے افراد، کا مزاج اور سوچ کا پیٹرن ، غیر منطقی ہوتا ہے ، عقل و خرد کے بجائے جذبایت/حساسیت کے گھیرے میں ہوتا ہے تو ایسا شخص
گفتگو /ڈسکشن /لاجک/منطق کا دروازہ مکمل بند کیے رکھتا ہے ، اور خود کو یہ باور کرواتا ہے کہ ، اپناحساسیت/مظلومیت/زودرنجی کے پیچھے چھپائے رکھنے میں عقل مندی ہے ۔۔
یہ ایسا ہی ہے کہ ، کوئی شخص جس کے زخم سے خون رس رہا ہو ، وہ خون سے کپڑے گندے ہونے اور لوگ کیا کہیں گے ڈر سے ، اپنا زخم چھپاکررکھے اور خون بہہ جانے کی وجہ سے ، مرنے پر فوقیت دے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.