پوسٹ – 2020-10-20

کریلے جیسے لوگ
بڑا زہر بھرا ہوتا ہے ایسے لوگوں اور رشتوں میں جو محتاط رہ کر کھیلتے ہیں ۔۔ جو الفاظ تاش کے پتوں کی طرح پھینٹ کر ادا کرتےہیں ۔۔جو کہتےہیں چپ رہنے میں عافیت ہے ۔۔ جن کی زندگی میں کیا ، کیوں ، کیسے ، کہاں آلودہ ہوا کی طرح بکھرا ہوا ہوتا ہے ۔۔ جنھوں نے اپنے گرد احتیاط لپیٹی ہوتی ہے ۔۔ جو زیادہ سوچتے کم بولتے لیکن دوسرے سے سننے کی ٹوہ میں ہوتے ہیں۔ جنھوں نے اپنی زبان اور ذہن پر پاس ورڈ ز لگائے ہوتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ دوسرا ان کے سامنے آکر خوردبین کے نیچے لیٹ جائے ۔ سچ میں بڑے ہی استھما ٹائپ ہوتے ہیں ایسے لوگ۔۔جو تسبیح کے دانوں کو بھی حساب سے پڑھتے ہیں اور چاہتے ہیں لوگ ان کو confession box سمجھ کر ان کے سامنے دو زانو بیٹھے رہیں۔ کریلے کہیں کے ۔۔
ایسے لوگوں کے لیے ، بس یہ کہنا ہے کہnWe’re leaving together,nBut still it’s farewellnAnd maybe we’ll come backnTo earth, who can tell?nI guess there is no one to blamenWe’re leaving groundnWill things ever be the same again?nIt’s the final countdown

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.