اپنے بلاگ/ویب سائٹ پر ، ٹریفک کیسے لائیں ؟
چوتھی قسط
خود کو، ویب سائٹ کی پروموشن والے مائنڈ سیٹ میں ، کیسے لے کر آئیں ؟
یعنی ، ایسا کیا کریں کہ ، ہر وقت ہی سوچ لاحق رہے ، کہ بلاگ پر کام کیسے کریں ، پروموٹ کیسے کریں ،بہتر سے بہتر کیسے بنائیں
وغیرہ وغیرہ
اس کو سمجھنے کے لیے ، آپ کو ، درج ذیل اصول سمجھنا پڑے گا
وہ یہ ہے کہ ،
ٹائم مینجمنٹ / پراجیکٹ مینجمنٹ میں ایک اصول استعمال ہوتا ہے جو بہت مفید ہے
اسی – بیس کا تناسبn80/20 Rulenاسے غالب ، پریٹو پرنسپل بھی کہتے ہیں ، یہ ایک اطالوی ماہر معیشت کی اختراع ہے
ویسے تو یہ بذات خود ایک موضوع ہے جس پر باقاعدہ کتابیں موجود ہے
لیکن ، یہاں مختصرا اتنا جان لیں
کہ، اسی بیس کا اصول کہتا ہے کہ
آپ کے وقت/کام /کوشش /سرگرمی کا بیس فیصد ، آپ کے اسی فیصد آوٹ پٹ /رزلٹ/نیتجے کا پیش خیمہ ہوتا ہے
یہ اصول ، زندگی معیشت سماجیات پراجیکٹ ورک ، ہر طرح کی مینجمنٹ میں چل جاتا ہے
اسی بیس کی مثالیں
آسان زبان میں یوں سمجھیں
سیلز کے کام میں
اسی فیصد بزنس ، بیس فیصد کسٹمرز کی وجہ سے آتا ہے
کسی بھِی پراجیکٹ کا اسی فیصد کام ، اس ٹیم کے بیس فیصد افراد کی وجہ سے ہو پاتا ہے
ایک پراجیکٹ ہے ،اس میں سو بندوں کی ٹیم ہے
اس پراجیکٹ کو اسی فیصد تک مکمل کرنے میں “بیس ” افراد کی محنت ہوگی
یہ فارمولا ، صرف ، بزنس وغیرہ میں ہی ، نہیں فطرت میں بھی ہوتا ہے
اس پر چونکہ بہت ہی بات ، کتابیں ہو چکیں اس لیے اب اس پر ، اگر مگر ، چونکہ اور کمسنی کے شائبے ، فلسفے ختم کرنے کا ارادہ نہں
فلسفیانہ ، بحث کا موڈ ہے تو ،
یونیک بات کرکے اختلافی نکتہ چینی کرنے کا موڈ ہے تو یہ
جس نے یہ اصول بنایا ہے
وہ یہی کہتا ہے کہ
اکثر صورتحال ، واقعات کی وجوہات تقریبا ، رفلی ، بیس فیصد ہوتی ہیں
یعنی اسی فیصد ایفیکٹس کے بپچھے ، بیس فیصد کاز ہوتے ہیں
اور آسان سمجھنا ہے توn”آٹے میں نمک ” کم ہوتا ہے ، پر پر سب سے زیادہ ایفیکٹ اور ڈی ڈی کیشن اسی کی ہویت ہے
اسی لیے ہر چیز میں ، چند ہی اجزا/افراد/وجوہات ہوتی ہیں ، جو اسے تخیلق/تباہ کرتی ہیں
بہرحال
ویب سائٹ پروموش میں یہ والا مائنڈ سیٹ کیسے اپلائِ ہوتا ہے /nبہت سادہ ہے
پروموش کی کوشش اسی فیصد
اور کونٹینٹ تخلیق کرنے کی کوشش بیس فیصد
سو منٹ میں ، سے اسی منٹ پروموشن کو دیں
اور بیس منٹ ، لکھنے پر محنت کریں
اور ظاہر ہے وہ بیس منٹ ، شدید کوالٹی رائٹنگ والے ہونے چاہیں ۔
لیکن ، یہ بھی یاد رکھیں ، جتنا بھی اچھا لکھ لیں ، فرق نہیں پڑے گا جب تک پروموٹ نہیں ہوگا
پوسٹ – 2020-10-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد