پوسٹ – 2020-10-28

مسٹری رائٹنگ آئیڈیا -nچند دن سے ، شہر میں مختلف چوکوں اور بازاروں ، مصروف علاقوں میں ، بہت سی کاریں ، نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں ، عجیب بات ہے کہ وہ کھڑی ہوتی ہیں ، اور مقفل بھی نہیں ہوتیں ، تلاشی لینے پر ، پتا چلتا ہے کہ ان میں نہ کوئی شناختی علامت موجود ہے ، نہ ہی کسی انسان کا نام و نشان
اچانک ایک دن ایک کار آپ کے گھر کے سامنے بھی پائِ جاتی ہے ، آپ تجسس اور خوف کے ملے جلے جذبات لیے آگے بڑھتے ہیں ، کار کی تلاشی لینے پر اس کے پائدان پر ، آپ کو ، ایک خون میں لتھڑی کھال کا ٹکڑا نظڑ آتا ہے ، جس پر بال موجود ہیں
یکایک آپ کو احساس ہوتا ہے کہ ، یہ کسی کی کھوپڑی سے تازہ تازہ اتارا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.