پوسٹ – 2020-11-03

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnدسویں قسطnnمشہور/بااثر افراد کا موقف شامل کریں۔nnبلاگ / مضمون لکھتے ہوئے، جب آپ تحقیق کریں، تو، اس موضوع پہ، سوشل میڈیا یا عمومی طور پر بڑے نام جن کا معاشرے میں اثر ہے، ان کی رائے ضرور جانیں، خواہ، ان کی رائے، دو سطروں پہ ہی کیوں مشتمل نہ ہو، nnپھر اس رائے/موقف کو، ان افراد کے نام کے ساتھ، اپنے مضمون کا حصہ بنائیں، اور لوگوں کے ریسپانس نہ کرنے، یا انکار کردینے کی فکر نہ کریں۔
کیوں کہ بہت سے افراد اگر انکار کریں یا جواب نہ بھی دیں تو، چند ضرور جواب دیں گے، اور یہی آپ کے مضمون کا ایک امتیازی حصہ بن جائے گا، ایسا کرنے سے ایک تو ان کا نام، جو کہ پہلے سے ہی ، انٹرنیٹ وغیرہ پہ مشہور ہے، آپ بلاگ کا حصہ بننے پر آپ کے مضمون / رائے کو سند مل جائے گی، nآپ کی بات میں وزن پیدا ہوجائے گا، دوسرا اہم ترین فائدہ یہ ہے ، آپ کا مضمون/بلاگ اپنے نام کی وجہ سے اگر وہ شئیر بھی کردیتے ہیں، تو آپ کے بلاگ کو زیادہ قاری پڑھیں گے، اس طرح بھی ، بلاگ پر آنے والا ٹریفک بڑھایا جا سکتاہے۔۔nnبلاگز/مضامین میں لنکس کا استعمالnnاپنے مضمون کو مارکیٹ کرنے کے لیے، مختلف برانڈز کے نام، سوشل میڈیا پہ موجود ان افراد کا تذکرہ جو ایک بڑی فالوونگ رکھتے ہوں، استعمال کرنا n(یعنی اگر کوئی ریلیویونسی بن رہی ہو، مواد سے متعلق تب )nnآپ کے مضمون /مواد سے متعلق دوسرے مضامین کے لنکس
مثلا، اگر مضمون طویل ہے، جیسے کوئی فیچر وغیرہ،جس کے الفاظ کی تعداد چار پانچ ہزار ہے، تو اس میں دس سے پندرہ ایسے متعلق لنک شامل کردیں، جن کا اوپر تذکرہ کیا، یعنی کون کیا کہہ رہا ہے، اس کے اپنے بلاگ یا سوشل میڈیا پروفائل کا لنک کیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔nnلوگوں کے نام کے ساتھ ان کی رائے کوٹیشن کی شکل میں ہائی لائٹ کرکے۔ nاور پھر پوسٹ کرنے کے فورا بعد، ان سے ای میل پر رابطہ کیجیے انہیں بتایئے۔ nnکہ آپ نے اپنے مضمون میں، ان کے الفاظ،ان کے نام، ان کی رائے کا تذکرہ ہائی لائٹ کر کے کیا ہے۔۔
ان سے درخواست کیجیے کہ ایک نظر دیکھ لیں اور فیس بک /ٹوئٹر جہاں ان کی فالوونگ ٹھیک ٹھاک ہے وہاں پہ شئیر کردیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.