پوسٹ – 2020-11-03

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnگیارہویں قسط nnبلاگ کی پروموشن اور مارکٹنگ کے لیے ، اس کا قابل اعتبار ہونا بہت ضروری ہے
انٹرنیٹ /بلاگ کی دنیا میں قابل اعتبار ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے بلاگ/ویب سائٹ کی ڈومین اتھارٹی بڑھتی جائے nڈومین اتھارٹی nیعنی nDA nکیا ہوتی ہے ؟
اس سے پہلے ڈومین سمجھ لیں nآسان الفاظ میں nکوئی بھی ویب سائٹ کے ایڈرس کو ڈومین کہتے ہیں nجیسے ngoogle.comnfacebook.comnاب ڈومین اتھارٹی کیا ہوتی ہے nیہ ایک طرح کا میعار ہے ، پیمانہ ہے ، جو یہ طے کرتا ہے کہ ، آپ کی ویب سائٹ/ڈومین / بلاگ ، مختلف سرچ انجنز کے رینکنگ میں کہاں پوری اترتی ہے
یا اس قابل ہے بھی کے نہیں
اس کا اسکور ، ایک سے ایک سو ہوتا ہے nیاد رہے ، یہ گوگل کا بنایا ہوا پیمانہ نہیں ، لیکن ، یہ بہرحال ضرور ہے کہ nاگر آپ کی ڈومین اتھارٹی زیادہ ہوگی تو زیادہ چانس ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل میں اچھا رینک کرے گی nاب یہ اسکور کیسے بڑھتا ہے ؟
اس سکور کو بڑھانے میں بہت سے عوامل ہیں nجس میں سے ، ایک بہت ہی زیادہ اہم اور بنیادی ہے nجس پر اس تحریر میں بات کی جائے گی nوہ فیکٹرnlink building nکہلاتا ہے nلنک بلڈنگ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے nکہ ، آپ کی سائٹ کا لنک ، کسی اور زیادہ اچھی کوالٹی / بڑی آڈئنس والی ، سائٹ پر موجود ہو ، جس کی اپنی ڈومین اتھارٹی زیادہ ہو
اور ایسا مختلف سائٹس پر ہو ، جتنا زیادہ ہو اتنا اچھا ہوتا ہے ، دوسری ویب سائٹس پر آپ کے لنکس کا موجود ہونا ، آپ کی ویب سائٹ کے لنکس کا موجود ہونا ، آپ کی اپنی بلاگ کی ڈومین اتھارٹی کا اسکور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے nاور یہ لنک بلڈنگ کیسے ہوتی ہے ؟
جیسا کہ پہلے بتایا گیا
گیسٹ پوسٹنگ :nآپ کہیں اور جا کر لکھیں ، اور وہاں اپنی سائٹ کا لنک چھوڑیں ، اور ریٹرن میں ، ان سے کہیں وہ آپ کی سائٹ پر لکھیں ، اور آپ کی سائٹ پر اپنا لنک چھوڑیں nnڈیڈ لنکس یعنی مردہ لنک nاس کو آسان زبان میں یوں سمجھ لیں ، کہ آپ کسی سائٹ پر گئے nآپ نے ایک آرٹیکل پڑھا ، وہ آرٹیکل بہت سا مواد/لنک ایسا رکھتا ہے ، جو آپ کی سائٹ سے متعلق ہے nاور ان لنکس میں سے بہت سے کام نہں کررہے تو اس سائٹ کے اڈیٹر کو رابطہ کر کے کہا جا سکتا ہے کہ nبجائے اپنی سائٹ پر ، ڈیڈ لنک رکھنے کے ، انہیں اپ ڈیٹ کردو اور میرے بلاگ جو کہ تمھارے بلاگ میں موجود مواد سے متعلق ہے اس کا لنک ڈال دو ، تو یہ چیز بھی آُ پ کی لنک بلڈنگ میں کام آِئے گی nnاگلی قسط میں ، بلاگ کی لنک بلڈنگ کے مزید دو طریقوں پر بات کی جائےگی ، جو ڈومین اتھارٹِ کا اسکور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.