اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnپچیس ویں قسطnnالیکٹرونک کتابیں / ای بکnnسب سے پہلے ،
وہ موضوع جس پر ، کتاب لکھنا ہے ، اس بارے ، مکمل تحقیق ، گہرائی کے ساتھ ، تجزیہ ، اور قیمتی معلومات پہ مبنی ، مواد اکٹھا کریں، اتنا کہ ، ایک چھوٹا ساکتابچہ بن جائے ، یہ کام بذات خود ، بہت اچھا ہے ، کہ آپ کے پاس ، نالج کی بہتات ہے اور آپ نے اس کو جمع کرلیا ، کتابی شکل میں ، خواہ ، ای بک ہی کیوں نہ ہو ، پی ڈی ایف فارم میں ۔
پھر ، آپ اس کتاب ،کو اپنے حلقہ احباب میں پروموٹ کریں ، اپنے فالوورز ، اپنے ممکنہ پارٹنرز تک پہنچائیں ،
ان کی ویب سائٹس پر ، اس بارے گیسٹ پوسٹ لکھیں ، وغیرہ وغیرہ ، اور کتاب کو، پی ڈی ایف میں ، انعام کی شکل میں ان افراد کو پہنچائیں ، جو آپ کی ویب سائٹ پر ، اپنی ای میل درج کروا کر ، سبسکرائب کریں ،
یہ بہترین طریقہ ہے ، اگر آپ نے ، کسی بہت ہی ، اعلی موضوع پر ، کوئی اچھی کتاب / کتابچہ لکھ لیا ، جو کہ آپ کی ویب سائٹ کی کیٹگری میں فٹ بیٹھ رہا ہو ، تو یہ بہت زیادہ ٹریفک لانے کا سبب بن سکتا ہے ۔
اور تو اور ، زبانی جمع خرچ کے ذریعے ہونے والی مارکٹنگ اپنی جگہ ، جو ، آپ کی کتاب کے بدلے ، کتاب پڑھنے والا ، دوسروں کو بتا کرکرے گا ، یعنی ورڈ آف ماوتھ۔
آگے چل کر یہی کام ، صرف اسی کام کے ذریعے ، آپ ، ایسا کانٹینٹ ، ایسی کتابیں لکھ سکتے ہیں ، جن میں سے کچھ مفت ہوں ، اور کچھ ، پیڈ
پاکستان میں ، اس کا رجحان کم ہے ، پر ہے ، وجہ وہی ہے ، اس قوم کو ، پیکج لگا کر ، بھی فری میں نیٹ یوز کرکے بھی نخرے کرنے ہوتے ہیں ۔ اس لیے بھی یہاں یہ طریقہ کار، بہت زیادہ ، کارآمد نہیں لیکن ظاہر ہے ، اتنے کچرے معاشرے میں ، ڈھنگ کے افراد بھی مل ہی جاتے ہیں جو سنجیدہ ہوتے ہیں،
جو ، پیسے دے کر ، “مطالعہ” خریدتے ہیں۔ آپ اپنے اسی کام کو ، “سیریز کی شکل میں ڈھال کر ، باقاعدہ ، تعلیمی بنیادوں پر ، آن لائن ہی ، شروع کرسکتے ہیں ،۔
پوسٹ – 2020-11-19
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد