پوسٹ – 2016-10-29

یہ جو انسومنیا ہے نا nیہ تمھاری یاد ہے nجو بے خوابی بن کر
میری آنکھوں سے لڑتی ہے nمیرے پپوٹوں کو دھتکارتی ہے nمجھے جگاتی ہے ، سگریٹ پلاتی ہے nمیرے چائے کی کڑک مہک چائے نہیں nتمھاری یاد کے بھنور ہیں nجو میری آنکھوں میں خشک ریت اڑاتے ہیں nپھر اور پھر
انسومنیا مستقبل بن کر
میری آنکھوں میں اترتا ہے nپھر معلوم ہے کیا ہوتا ہے nمیں روتا ہوں nماضی کو nپھینکتا ہوں یادوں کو
مارتا ہوں تمھارے نام کی ٹکریں nدیواروں میں ماری گئی ٹکروں کو لوگ
کبھی عزاداری کہتے ہیں کبھی انسومنیا
کبھی پاگل پن کبھی بے خوابی nکبھی کیا مگر اے جاں سنو nیہ جو انسومنیا ہے نا nیہ تمھاری یاد ہے nجومیری آنکھوں میں شب کے آخری پہر
ننید بن کر اترتا ہے nاور مجھے تمھاری بانہوں میں سلا دیتا ہے nاور میں ۔۔ جنازے کو بستر سمجھ کر
سوجاتا ہوں ، nرو جاتا ہوں nیہ جو انسومنیا ہے نا مری ساحرہ nیہ تیرا جادو ہے nمیرا پتلا ہے جس nمیں نیند سونیاں بن کر کھبتی ہے nمری آنکھ سے بے خوابی بن کر
لڑتی ہے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.