پوسٹ – 2020-12-08

” ہم نے یہ ملک اللہ کے نام پہ لیا تھا، اور ہم نے اللہ کو ہی بائی پاس کردیا” nایک فلاحی ادارے کے، شدید تحریکی سربراہ نے، اپنے ایمپپلائی کی شدید قلیل تنخواہ سے ، بھتے، سوری اعانت کے پیسے کاٹتے ہوئے کہا۔
سر آپ نے اس مہینے بونس کا وعدہ کیا تھا۔۔ nوہ ممنایا
ارے بھئی۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اللہ بڑھا کر دے گا۔
سر پر کسے ؟ آپ کو ۔۔
بھئی استعماری نظام کے گماشتے نہ بنو۔۔ nپیٹ پر پتھر باندھنے سے اللہ کا نظام آتا ہے۔
سر سب ایمپلائیز کے باندھے ہوئے ہیں، ایک آدھ کنکر ، آپ بھی باندھ لیں۔۔ nٹرن ٹرن ۔
کوئی دوسرا ایمپلائی دیکھیں ؟ یہ کاز سے مخلص نہیں۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.