آن لائن کاروبار/کمائی – مراحل ، مواقع، تحقیق – دوسری قسطnnآج کل ، سب آن لاِئن کام کرنا چاہتے ہیں ، وہ ای کامرس ہو ، ای – بک ہو ، ورچوئل اسسٹنٹ ہوں ، یا ویب سائٹ بنا کر ، بلاگ لکھ کر کمائی کرن، یا پھر سوشل میڈیا مارکٹِنگ کے ذریعے پیسے کمانا ، یا مختلف فری لاںس ویب سائٹس پر جا کر کام پکڑنا ، ویب ڈیزائن ، گرافکس ، ڈیٹا انٹری کے کام ، اور بہت کچھ
یہ سب بہت اچھِی بات ہے
اگر مناسب ترتیب سے ہو ، نہ کہ ، ایک دوسرے کے پیچھے اندھا دھند بھاگ کر،یعنی آن لائن کام کرنے کے ل یے
آپ کو کم از کم چند بنیادی چیزوں کا پتا ہونا چاہئے
مثلا ، کس انڈسٹری میں کام کرنا چاہتے ہیں
اس کی سب کیٹگری کیا ہے
اس میں کتنا کمپٹیشن ہے
اس مارکٹ کو کتنا سپیسیفائی کر کے ریسرچ کر کے کام کا آغاز کرنا چاہئے
وہ سب کیٹگریز کیسے ڈھونڈتے ہیں ، جن میں ، کمائی کا زیادہ مارجن ہے
جہاں ضرورت زیادہ ہے سروس کی
اور بہت سے ایسے سوالات جو ، مارکیٹ ریسرچ کے زمرے مین آتے ہیں
اسے ، NICHE-Market Researchnکہتے ہیں
اور اس میں بھی وہ نیش / سب کیٹگری ڈھونڈنی ہوتی ہے ، جو بہی ہی سیپسائفائی ہو
مثلا
میک اپ اور بیوٹی پراڈکٹ ایک انڈسٹری ہے
اس کی ایک سب کیٹگری بنی
بال کی دیکھ بال
پھر اس میں ، مزید یہ کہ خواتین یا مرد
اور اگر کوئی صنف سیلیٹ کی تو ، پھرکس ایج گروپ کی صنف
ایج گروپ کے بعد، بال کی ٹائپ کی ، یعنی سٹریٹ ہیں یا گھنگھریالے اس سے
اتنی گہرائی میں جا کر آپ چیک کرتے ہیں کہ اس سے متعلق ، بیسٹ سیلر پراڈکٹ کون سی ہے
پھر یہ طے کرتے ہیں
کہ وہ آپ نے بیچنی ہے
اس پر ریویو لکھنے ہیں،
یا اس سے متعلق بلاگ بنا کر ٹپس دینی ہیں
یہ ہے ، مارکیٹ ریسرچ سےء متعلق بنیادی بات
اب آتے ہین ، کہ ایک اچھی مارکیٹ/نیش/نچ/ سب کیٹگیری / ذیلی زمرے
کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں
اچھی اس سینس میں کہ ، اس میں ، مسابقت بھی مناسب ہو ، اس پراڈکٹ یا اس سے متعلق معلومات کی انڈسٹری کو ضرورت بھی ہواس کاصارف بہت مخصوص ہو جیسے اوپر بیان کیاوغیرہ وغیرہ
یعنی ایسی کون سی چیزیں ہیں جو کسی مارکیٹ کی افادیت بڑھانے میں ، مدد کرتی ہیں
آئیے دیکھتے ہیں
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ
متعدد عوامل کسی بھی سب کیٹگری کو منافع بخش/اچھا بناتے ہیں
سرچ انجن والیم
مارکیٹ/پراڈکٹ سے جذباتی لگاو
اس پراڈکٹ/نیش/نچ/سب کیٹگری سے متعلق ،مارکیٹنگ یعنی affiliate marketing کتنی ہو رہی ہے
آپ کا تجربہ/نالج کیا ہے
کیا اچھی صحت مندانہ مسابقتی فضا موجود ہے ؟
اس پراڈکٹ سے متعلق مارکیٹ میں ای کامرس سرگرمی موجود ہے ؟
یہ چند بنیادی عوامل ہیں جن کو دیکھ کر ، یا جو مل کر ، ، کسی بھی مارکیٹ/سب کیٹگری /نیش کو منافع بخش/مفید اور موثر بناتے ہیں
سب سے پہلے سمجھتے ہیں
سرچ انجن والیم
سرچ انجن والیم کا ہوتا ہے
سرچ انجن والیم یعنی
اس مخصوص مارکیٹ/سب کیٹگری پر کی گئی ، ماہانہ سرچز ، جو پوری دنیا سے کی جاتی ہیں
آپ ایک مخصوص ملک کے حوالے سے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھ یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ
ماہانہ ، فلاں ملک سے ، فلاں مارکیٹ سے متعلق کتنی سرچ کی گئی ہیں
یہ ، بنیاد ہے ، آُپ کی تحقیق کی
کہ جو کام آپ کرنا چاہ رہے ہیں ، کیا لوگ بھی اسے تلاش رہے ہیں ؟
اس میں گوگل کی ورڈ پلانر ٹول بہت ہیلپ کرتا ہے
مثلا آپ کو ،nNike Sneakersnکے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ ، جوتوں اور جوتوں مین بھی ،nNike Sneakersnکا ماہانہ سرج والیم چیک کرنا ہے
تو آپ درج ذیل لنک پر جائِنnhttps://ads.google.com/home/tools/keyword-planner/nاس پر اپنی جی امیل کی آئیڈی ڈالیں ،
اور
اگر آپ پہلے سے ، گوگل ایڈ ورڈ کے سبکسرائبر نہیں تو
وہ کہے گا ، کہ نیا اکاونٹ بنا لیں
یعنی آئی ڈی ڈالنے کے بعد کہے گااس کے بعد
جب آپ نیئے اکاونٹ پر کلک کریں گے تو دوتین آپشن دکھائیے گا کہ
آپ یہ اکاونٹ اس اس اس وجہ سے بنانا چاہ رہے ہیں ؟
جو آپ کو مناسب لگے اس پر کلک کردیں
یہ عمل مکمل ہونے کے بعدnhttps://ads.google.com/home/tools/keyword-planner/nجو صحفہ کھلے
اس میںnDiscover new keywordsnپر کلک کردیں
اس کے بعد ،
جو باکس آئیے وہاں ، وہ کی ورڈ لکھیں ، جو آپ نے سرچ کرنا ہے کہ ، جس کا ماہانہ سرچ والیم دیکھنا چاہتےیہں
جیسے کہnNike Sneakersnآپ اپنی پسند کی کوئی بھی انڈسٹری ڈال سکتے ہیں
جیسا کہ اوپر میک اپ والی مثال دی ، بس یاد رکھیں کہ ہو سیپسائفائی کر کے ، نہ کہ عمومی سی
جیسےکہnMen shoesnاس کے بعد آنے والے صفحے پر آپ کو ماہانہ ، جو ڈیٹا ہوتا ہے ، سچ کا وہ ایک کالم میں نظر آجائیے گا
اچھی سرچ والیم
دس ہزار سے ایک لاکھ تک ہوتی ہیں
پاکستان سے سرچ ڈیٹا کے مطابق، آج کی تاریخ میں ،nNike sneakersnوغیرہ کی سرچ
ایک ہزار سے دس ہزار ہے
سرچ کم ہیں
لیکن اس میں کمپیٹیشن بھی کم ہے
اور اگر برابر والے کالم میں دیکھیں گے ، تو اس کی ورڈ پر جو لوگ گوگل ایڈ ورڈز یا گوگل کو اشتہار دے کر پیسے دیتے ہیں
اس کی اپر اور لوئر لمٹ بھِتی زیادہ نہیں ہے،
سیدھی سی بات یاد رکھیں
انڈسٹری وہ اچھِی/فروٹ فل جس پر لوگ پیسہ خرچ کر کے اس کے اشہتار چلا رہے ہوں
یعنی جس پر پیسہ لگایا جا رہا ہو ، منافع بھی اسی سے کمایا جاتا ہے
خیر ، یہ مضمون گوگل کی ورڈ پلانر سے متعلق نہیں لیکن بنیادی آئیڈیا سمجھ آگیا ہوگا
نہیں آیا تو،nHow to use google keyword planner for keyword researchnلکھ کر کوئی یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ لیں ۔
اسی طرح اپنی مرضی کی انڈسٹری کا سرچ والیم دیکھیں
بات یہ تھی کہ اچھی ، نیچ/سب کیٹگیری/ مارکیٹ وہ ہوتی ہے ، جس کا گوگل ماہانہ سرچ والیم ، اچھا ہو
درج ذیل تین سائٹس اور ہیں جو ، اس طرح کی مارکیٹ ریسرچ میں کی ورڈ کا کمپٹیشن جیسا کہ اوپر بتایا ، اور والیم وغیرہ مانیٹر کرنے میں مدد دیتی ہیں
بیسٹ تو گوگل کا اپنا کی ورڈ پلانر ہی ہے
لیکن موازنے کے لیے یہ بھی اچھی ہیںnsmrushnmoznahrefsnاس کے بعد جو دوسرا بڑا فیکٹر ہے ، کسی مارکیٹ/سب کیٹگری کے اچھا/منافع بخش اور مفید ہونے کا
وہ ہے
جذباتی لگاو/انسیت
یعنی پراڈکٹ/انڈسٹری کےساتھ ، دلی/ جذباتی اٹیچمنٹ
مثلا کچھ لوگوں کو خواتین کے موضوع/پراڈکٹ/نفسیات / لگاوٹ/محبت / ریلیشن شپ/ بیوٹی سے متعل ہر لکھے ہوئے مواد میں بہت جذباتی اٹیچمنٹ ہوتی ہے
پتہ نہیں ، یہ کون لوگ ہوتے ہیں خیر ہمیں کیا
عورتوں سے لگاوٹ مم مم میرا مطلب ہے ، پراڈکٹ/انڈسٹری سے صارف کی جذباتی لگاوٹ پر ، تفصیلی بات اور سے کاروبار ک منافع بخش ہونے کا کیا تعلق ہے اس پر اگلی قسط میں بات کریں گے
چھوٹی سی مثال لے لیں
پاکستان میں مذہب اور وطن سے متعلق ، پراڈکٹ کیسی بکتی ہے
یوٹیوب ، پر موجود ایسے چینلز کے ویوز اور ان کا ریونیو نوٹ کرلیں اوردلچسپ ترین بات یہ ہے کہ لوگ اسے ، دیکھنا مذہبی اور ملی خدمت سمجھتے ہیں
یہی تو ہے ، مارکیٹنگ اور ریسرچ پلان جو اس قوم کی نفسیات کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے
پوسٹ – 2021-02-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد