پوسٹ – 2021-02-11

آن لائن کاروبار/کمائی – مراحل ، مواقع، تحقیق – ساتویں قسطnnبنیادی طور پر ،کسی بڑی صنعت کی ، ذِیلی کیٹیگری / مارکیٹ کو نیش / نچ کہا جاتا ہے، جسے آپ اپنی کمپنی / برانڈ یا نئی ویب سائٹ کو شروع کر کے ، اس کی پوزیشننگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں
یہ ذِیلی کیٹگریاں ، ڈیمو گرافکس/اصنافی/ایج گروپ/جغرافیائی حدود/محل وقوع حتی کہ ہر لحاظ سے ہو سکتی ہیں
مثال
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک انڈسٹری ہے ، جس کی بہت سی تہیں ہیں ، بہت سی کیٹیگریز ہیں
مائیکرو نش /نچ کو سمجھنے کے لیے ،
اس کو تہہ در تہہ کھولتے ہیں تو جو سیپیسیفائڈ کیٹگری آخری بنے گی ، وہ مائکرو نیش ہوگی
انڈسٹری – ڈیجیٹل مارکیٹنگ
کیٹگری – ای میل مارکیٹنگ
سب کیٹگیری – ای کامرس پر مبنی ویب سائٹس کی ای میل مارکیٹنگ
مائیکرو نیش/نیچ – ہیلتھ کئیر/ صحت سے متعلق ای کامرس ویب سائٹ کی ای میل مارکیٹنگ
یہ ہے اس کی لئیر
اب جینڈر/ایج گروپ / ڈیمو گرافکس ، ہر لحاظ سے مزید سپیسیفائی کرسکتے ہین
ایک اور مثال
انڈسٹری – فیشن
کیٹگری – لباس/کپڑے
سب کیٹیگری – زنانہ /مردانہ
سب کیٹیگری – مردانہ کپڑے
سب کیٹگری – ٹی شرٹ
مائکرو نیش – وی گلے والی شرٹس
اب مزید جانا چاہیں تو ، کلر ، ایج گروپ اس کے لحاظ سے ، اور تقسیم کرلیں ، لیکن ، مائکرونیش/نچ کی مثال سمجھ آگئی ہوگی
آپ ، مخصوص افراد / صارفین / پراڈکٹ /سروس کو ٹارگٹ کرتے ہو ، اوپر دی گئی مثالوں کے مطابق
بہت جنرل انڈسٹری تک محدود نہیں رہتے
اسی طرح ، سروس اور پراڈکٹ اور ایج گروپ کے لحاظ سے بات ہو تو
صحت – انڈسٹری
سب کیٹگری – موٹاپے سے نجات
مائیکرو نیش – نچ – وزن کرنے کے لیے جاگنگ
یا پھر بزرگ افراد کے لیے ،وزن کم کرنے کے صحت مندانہ طریقے /پراڈکٹ/ورزشیں
وغیرہ وغیرہ
مائیکرو نیش/نچ کی مختصر یک سطری مثالیں
چالیس سال زائد عمر کے مرد حضرات کے لیے وزن کم کرنے کے لیے کیٹو ڈائٹ کا استعمال
پینتیس سالہ سے زائد شادی شدہ خواتین کے لیے گھر بیٹھے کمائی کے طریقے
اس ایک لائن کو جو بھی پڑھے گا ، اسے یہی محسوس ہوگا کہ یہ سائٹ آپ نے ، اسی کے لیے بنائی ہے
یہی مائکرو نیش/نیچ کی خوبصورتی ہے، اس کا صارف یہ محسوس کرتا ہے
یہ سب اسی کے لیے ہو رہا ہے ، کیوں کہ، ایج گروپ ، صنف ، ڈیمو گرافکس ، یہ سب میچ کررہے ہوتے ہیں تو اس کی نفسیات آپ کی پراڈکٹ/سروس/ویب سائٹ سے الائن کرلیتی ہے
مثلا ای کامرس کی ایک مثال خصوصا اگر آپ ، جوتے بیچتے ہیں
تو آپ کام کا آغاز کرنے سے پہلے ، اپنی ٹارگیٹ صارف کو ، اپنی پراڈکٹ کے کی ورڈز ، وہ ڈسکرپیشن تک میں لکھ سکتے ہیں
خواہ فیس بک ہو یا ای کامرس ہو
تیس سالہ سے زائد کمپیوٹر پروفشینل مرد افراد کے لیے آرام دہ جوتے
بائیس سے پچیس سالہ سنگل خواتین کے لیے نازک اور آرام دہ سینڈل
ایسی بہت سی مثالیں مثلا
نوجوان فٹ بالرز کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ نائیک کے وائت/بلیک رنگ کے سنیکرز
ایسے بہت سے کمبی نیشن بنا کر آپ استعمال کرسکتے ہیں
اس سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے ، کہ آپ کی ہر سروس، ہر پراڈکٹ کے لیے ،
اگر آپ ، بہت سی سروس اور پراڈکٹ دے رہے ہیں تو
ٹارگٹ صارف / کمیونٹی ، بنتی چلی جاتی ہے
یہاں مائکرو نیش/نچ کا مفصل مضمون ختم ہوا

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.