پوسٹ – 2021-02-26

جذبات اور کیفیات کسی بھی انسان کے زندہ ہونے کی علامت ہیں ، محسوسات میں مقید انسان ، زندگی کی گرمائش لیے ہوئے ہوتا ہے ، جذبات و احساسات کسی بھی طرح کے ہوں ، ایک انسانی خصوصیت ہے ، nیہ تو ہوئی ایک نارمل معاشرے کی بات nاب بات یہ ہے کہ ، nپاکستانی معاشرہ خصوصا یہ جو دور جا رہا ہے ، اس میں ، جذبات و احساسات رکھنا ، نری حماقت ہے ۔ nیہاں ، آپ جس کے لیے جتنے حساس ہوں ، بنیں نہیں حقیقت میں ہو ، وہ آپ کی اتنی ہی بری طرح چیرے گا ، تو کم از کم اس دور کے لیے ، کچھ وقت دس پندرہ سال کے لیے ، اپنے جذبات/محسوسات کو ہائبرنیشن میں بھیجیں nجی ہاں ، کچھ مخصوص ذہنی مشقیں اور معمولات کو اپنا کر ، آپ خود کو جذبات سے مکمل عاری کرسکتے ہیں ، روبوٹک ہو سکتے ہیں ، تاکہ ، ایسے زہریلے افراد سے دور رہ سکیں ، ہاں اس کا نقصان ، حقیقتا مخلص افراد سے دوری بھی ہو سکتا ہے ، پر کیا ہے کہ ، پاکستانی سوسائٹی میں ، ایسے افراد بہت کم ہیں ، اور ان چند افراد کی وجہ س ، آپ زیادہ “ایمونشل بلیک میلر” خواہ خونی رشتہ ہی کیوں نہ ہو ، ان کا شکار ہونے کا رسک نہ لیں تو بہتر ہیں nاچھا بے حس اور جذبات سے عاری ہونے کا ہر گز مطلب ، منفیت یا اکھڑ یا کسی قسم کا کوئی ، نقصان دہ روپ اپنا لینا ہے ، سمپل ، سپاٹ سرد، لیے دیے دو ٹوک ، اور تہذیب سے اپنی بات کو پہنچادینا ہے ۔ nیہ بہت تفصیلی موضوع ہے ، اور اتنا وقت نہیں ، اسلیے ، چند مشقیں ، ہائی لائٹ کرتا ہوں nٹرائی کرنی ہے کریں نہیں کرنی نہ کریں ، خوام خواہ کے ڈسکشن کی ذہنی چسکے سے گریز کریں nدرج ذیل طریقے اپنائیں ، جو کہ تقریبا ناممکن ہے ،لیکن ، ناممکن نہیں ۔
کوشش کریں تو چند ماہ میں ، کامیابی ملے گی ، nلیکن آپ کیوں کریں گے کوشش آپ تو پاکستانی ہیں 🙂 nآپ کے تو ہر دہانے سے خلوص محبت مذہب میں گھلا بہہ رہا ہوتا ہے اتنا لیک ہو رہا ہوتا ہے کہ ، ختم بھی نہیں ہورہا ہوتا ، اور سب لبیڑ کر بھی فل پریشر ہوتا ہے خیر nسب سے پہلے ، صورتحال سے دور ہونا / لاتعلق ہونا سیکھیں nمستقبل کا تخمینہ لگانے سے گریز کریں nمنطق/لاجکل سوچ کو حاوی رکھیں nہر قسم کی منفی اور تباہ کن سوچوں سے خود کو دور کرلیں خصوصا موازنے والی سوچیں nگہری سانسوں کی مشق کریں nاپنے ارتکاز کا رخ موڑنا سیکھیں – یعنی خود کو ڈیسٹریکٹ کرنا سیکھیں ، اور آٹو نہیں ، بلکہ شعورا
جذبات/احساست، نشے میں دفن نہ کریں ، یہ پھر ابھرجائیں گے اور زیادہ بھیانک ابھریں گے nایک روزنامچہ ساتھ رکھیں ، جس میں کچھ نہ کچھ محسوسات کے حوالے سے لکھتے رہیں nنوٹ: اس تحریر سے جس جس “حساس” اور “خلوص مروت ” کی قے کرنے والے کو تکلیف ہو ، وہ کمںٹ نہ کرے ، “بے حسی ” کی مار دی جائے گی

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.