پوسٹ – 2021-02-26

ڈیجیٹل مارکیٹنگ پراجیکٹ – مراحل ، معاوضے اور احتیاط – تیرہویں قسط nn پی پی سی سروس کا معاوضہ یعنی nnPay per click pricing plan nnکا جو فارمولا گذشتہ قسط میں پڑھا یعنی nn آپ کی قیمت پلس مارک اپ = معاوضہ nn اس کا آغاز ، اس سوچ سے کریں ،کہ کلائنٹ بجٹ کیا ہے ، لوگ کتنا دینے کو تیار ہیں nnاور پھر اپنے اخراجات نکال کر آغاز کریں nn یہ بھی دیکھنے کی چیز ہے کہ ، آُپ خود کرنا کام کروا رہے ہیں ، اور آوٹ سروس ، یعنی دوسروں سے کتنا کام کروارہے ہیں ۔ یعنی nnIn-house or Outsource nnعمومی طور پر ، پی پی سی یعنی nnPay per click pricing nnکے لیے ، بہتر تو یہ ہوتا ہے ، کہ ، آپ اس طرح کے کام ، کانٹریٹکر سے کرواتے ہیں ، پر یہ بھی ممکن ہے کہ ، آپ کو اپنی ہی ٹیم میں ، کوئی ایسا شخص مل جائے جو یہ سب کام کرسکے nnورنہ ، بہت سی فری لانس ویب سائٹس ہیں ، جیسے nnfiverr or upwork nnیہاں بہت سے افراد مل جائیں گے جو یہ کام کرسکتے ہیں nnبس یہ ذہن میں رکھیں ،آغاز میں ایک قابل اور ہونہار شخص کے کام کے تجربے کے لحاظ سے فی گھنٹہ چارج nnتین سے آٹھ ہزار فی گھنٹہ ہوتے ہیں ، nn اور اگر آپ آغاز میں ہی ، فلیٹ/فکس ریٹ طے کرنا چاہ رہے ہیں تو ، پھر ، آپ کو تھوڑا سا کام کرنا پڑے گا کہ ، کم از کم یہ حساب لگا لیں کہ ، پی پی سی ، یعنی nnPPC Pay per click services / Management Pricesnnمیں کتنے گھنٹے لگیں گے ۔۔ nnٹوٹل ٹائم میں درج ذیل اوقات شامل ہوتے ہیں nn آغاز سے سیٹ اپ تک کے گھنٹے nnکتنے گھنٹے مانیٹرنگ میں خرچ ہوں گے ، یعنی پیسے دے کر اشہتار لگوایا ، اس اشتہار پر ، لوگوں کا کیا ریسپانس آیا ، اس کی مستقل مانیٹرنگ کے کل گھنٹے کتنے ہوں گے اندازاnnپھر ، اس میں اگر کوئی بہتری/تبدیلی کی ہے ، حکمت عملی کے لحاظ سے ، اور اس کے بعد ، کی مانیٹرنگ nnپھر رپورٹ وغیرہ تیار کرنے nn اچھا ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ کیا آپ پے پر کلک سروسز کو کرنے کے لیے ساری ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رہے ہیں یا nnپوری ٹیم ، رکھیں گے ، یعنی ایک مینیجرایک منصوبہ ساز ، ایک اشتہار لکھنے والا ، ایک ڈیزائنر ، ایک مارکیٹنگ کا ماہر ، وغیرہ وغیرہ nnاگر ایسا ہے تو ان کی فی گھنٹہ قیمت بھی ، اپنے معاوضے میں شامل کریں گے nnاور پھر آخر میں ، جیسا کہ ، پہلے بارہا کہا جا چکا کہ ، اپنا مارک اپ طے کریں گے ، گذشتہ قسط میں مارک اپ پر تفصیلی بات ہوچکی ، عمومی طور پر ، مارکیٹنگ ایجنسیاں ، دس سے پچیس فیصد کے بیچ ، مارک اپ شامل کرتی ہیں ، کل معاوضے میں ، یعنی اگر ، سو روپے کل معاوضہ ہے پورے پی پی سی پراجیکٹ کا ، تو اس میں سے ، دس سے پچیس فیصد یعنی دس سے پچیس روپے ، تک خالص مارک اپ / منافع ، شامل ہوتا ہے nnاور اب ظاہر ہے ، جتنا اچھا آپ کا کام ہوگا ، اسی لحاظ سے آپ مارک اپ بھی شامل کریں گے ، nnحتی کہ بہت مہنگی ایجنسیاں تو سو سے ڈیڑھ سو فیصد پرافٹ/مارک اپ وصول کرتی ہیں ، پر یہ تجربے ، اعتماد ، اور کام کی کوالٹی وغیرہ سے ہی ممکن ہے ، جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ آتا ہے nnیہ تھا ، پی پی سی ، یعنی nnPPC – Costing nnکا بنیادی طریقہ ، یہ بس اسی فارمولے جیسا سادہ ہے جو بارہا بیان کیا چکا ، فرق معاوضے کے فارمولے نہیں ، بلکہ سروس کی جزئیات میں آتا ہے جو ہر ڈِیجیٹل مارکیٹنگ مرحلے میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں nnکیوں کہ ، اصل چیز ہی ، یہ جاننا ہے کہ nn”پیسے وصول کس طور کیے جائیں ، کیسے طے کیے جائین ، کیا چیزیں ، مدنظر رکھی جائیں نہ کہ ، کتنا معاوضہ لیا جائے “nnیہاں ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس سے متعلق معاوضوں کے چوتھے مرحلے ، nnیعنی nnPPC Service Pricing nnکا اختتام ہوا ، nn اب جانتے ہیں ، ڈیجیٹل مارکٹنگ سروس کے آخری اہم ترین مرحلے ، nnسرچ انجن آپٹی مائزیشن nSEO nnکے معاوضے طے کرنے کا طریقہ nnلیکن اس سے پہلے، جن افراد کو ، علم نہیں ، ان کے لیے آسان اور بہت زیادہ ٹیکنیکل اصلاحات سے بچتے ہوئے nnSEO nnبارے چند بنیادی باتیں ، سمجھنا ضروری ہیں ۔nnتو باقی ماندہ مضامین / اقساط میں موضوعات کی یہ ترتیب ہوگی nnSearch Engine Optimization -SEO – سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کا ہے ؟ -nایس ای او اس کی اقسام ، یعنی nn Local Seo – مقامی ایس ای او کیا ہے nOn-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں nOff-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو
یہ سمجھنے کے بعد ، ہم جانیں کہ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس پانچویں اور آخری مرحلے کے معاوضے یعنی nnSEO Pricing packagesnnطے کرنے سے پہلے ، کیا کیا پتا ہونا چاہئے ، یعنی nnایس ای او مینیجمنٹ میں کیا کیا شامل ہوتا ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے ، معاوضے طے کیا جاتا ہے ۔nnاور آخر میں جانیں گے کہ nnسرچ انجن آپٹی مائیزیشن کے معاوضے کیسے طے کیے جاتے ہیں nn آئیے جانتے ہیں nnSearch Engine Optimization -SEO – سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کا ہے ؟
آسان ترین زبان میں ، سرچ انجن آپٹی مائزیشن ، ایک آرٹ ہے ، ایک ٹیکنیک ہے ، جس کا مقصد، آپ کی ویب سائٹ /بلاگ کو ، گوگل ،یا دوسرے سرچ انجن کی نظروں میں نمودار کرنا ہوتا ہے – ویسے جب ایس ای او کی بات کی جائے تو ، گوگل رینکنگ ہی مطلب ہوتا ہے ، کہ گوگل کے سرچ رزلٹ میں ، آپ کی ویب سائٹ کیسے ظاہر ہو ، یہ ایک پوری الگ سائنس ہے جو ایک الگ سیریز کی متقاضی ہے ، یہاں صرف بنیادی تعریف مقصود تھی nnخیر گوگل کی نگاہوں میں ویب سائٹ کو لانا سرچ انجن آپٹی مائزیشن کہلاتا ہے ، عمومی طور پر ، ایس ای او سے لوگ یہی مطلب لیتے ہیں ، کافی حد تک صحیح بھی ہے کہ ، گوگل سرچ انجن مارکیٹ کا بہت بڑا شئیر ہولڈر ہے nnلیکن سرچ انجن آپٹی مائیزنش میں یعنی آپ کی ویب سائٹ، آپ کا مواد ، آپ کی پراڈکٹ کی رینکنگ مارکیٹنگ ، میں فیس بک ، یو ٹیوب ، بنگ جیسے دوسرے سرچ انجن کا بھی ہاتھ ہے ، اس لیے سرچ انجن آپٹی مائیزنش ان سب پر کی جاتی ہے ۔ nn ایس ای او ، یعنی سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی تین بنیادی قسمیں ہیں جن کے نام nnLocal Seo – مقامی ایس ای او کیا ہے nnOn-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں nnOff-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو nnLocal Seo – مقامی ایس ای او کیا ہے
یہ بنیادی طور پر ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، مقامی کاروبار کے لیے بہترین ہوتی ہے ، اس کی بہت زیادہ تفصیل مِں جائے بغیر بس اتنا سمجھ لیں کہ یہ مقامی طور پر ، کی گئی سرچ ، جو گوگل وغیرہ پر کی جاتی ہیں ،اس میں آپ کی ویب /بزنس/بلا گ وغیرہ کو طاہر کرواتا ہے ۔ جیسے کہ ، nnکسی ہوٹل/ریستوران بارے کوئِ تجویز کہ کھانا یہاں اچھا ہے ، کسی اور طرح کی سروسز، کوئی اور ، کاروبار یا سرگرمی ، جو کہ ، گوگل میپ میں بھِ ظاہر ہوں ، اور جب آپ nnNear mennلکھ کر ، گوگل پر سرچ کریں تب nnاس میں آپ گوگل بزنس نامی سروس کا بھِی استعمال کرتے ہیں جو کہ گوگل کی ایک بزنس ڈائریکٹری ہے ، جہاں ، گوگل ، مقامی/غیر مقامی ہر طرح کی فہرستیں محفوظ رکھتا ہے ،وہاں اپنے کاروبار کو شامل کرنے سے یعنی ویب سائٹ وغیرہ کے لنک ، پوسٹل ایڈریس، فون نمبر اور اس طرح کی کافی تفاصیل شامل کرنے سے آپ ، nnگوگل بزنس میں شامل ہوجاتے ہیں nnاور یہی بات ، دوسرے سرچ انجن کے لیے بھی لاگو ہوتی ہے nn ایس ای او ، سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی دوسری قسم ہے nnOn-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں
آن پیج ایس ای او ، جیسا کہ ، نام سے ظاہر ہے کہ ، یہ ان تمام عوامل کو کنٹرول کرنے کا نام ہے ، جو آپ کی ویب سائٹ کے صحفات پر موجود ہوتے ہیں ، اور جن کے مناسب استعمال سے گوگل رینکنگ وغیرہ پر خاطر خواہ فرق پڑتا ہے ، اس میں بنیادی طور پر،nnتصاویر کا نام ، مواد میں استعمال ہونے والے مناسب اور متعلق کی ورڈز ، ان کی آپس کی اندورنی لنکنگ ، اس کے ساتھ ساتھ ، ویب سائٹ کا اپنا ظاہری حلیہ اگر گوگل کے ، معیارات اور پیج اسپیڈ اسکور جس کا نام nnگوگل لائٹ ہاوس ہے ، اس پر اچھا سکور کرجائے nnتو یہ آن پیج ایس ای او کے زمرے میں آتا ہے ، چونکہ ، اس میں ساری چیزیں ، آپ کی اپنی ویب سائٹ کے اندر ہی ہورہی ہوتی ہیں اس لیے اسے آن پیج ایس ای او کہتے ہیں nn Off-Page SEO – آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو nیہ ایس ای او کی تیسری قسم ہے ، اس میں بہت زیادہ تفصیل میں نہیں جاوں گا ، کیوں کہ ، یہ مضامین ، معاوضوں سے متعلق ہیں اور سرچ انجن آپٹی مائیزیشن ایک پورا الگ کورس ہے ۔سوnnآف پیج ایس ای او، کی بنیادی باتیں سمجھتے ہیں ، جیسے کہ آن پیج تھی ، یعنی ویب سائٹ کے اندر موجود وہ سب کام اور فیکٹر جن سے گوگل رینکنگ پر مثبت فرق پرے ، اس لیے وہ آن پیج ، ایس ای او کہلائی ، nnاس کا الٹ ، آف پیج ایس ای او ہے nn اس میں سب سے پہلے توآپ کی ویب سائٹ کے وہ لنکس بہت اہم رول پلے کرتے ہیں جو ، باہر پوسٹ کیے گئے ہوں ، مختلف فورم پر، دوسری ویب سائٹس پر ، سوشل میڈیا سائٹس پر وغیرہ وغیرہ – nn اسی وجہ سے مواد لکھتے ہوئے ، بہت سی چیزیں ایسی لکھِی جاتی ہیں ، جو، سماجی رابطے یعنی سوشل میڈیا کی سائٹ پر شئیر کیا جاسکے ، اس کی کوالٹی بہت ہائی ہو، مختصر مواد لنک کے ساتھ مل کر صارف کو مجبور کردے کہ وہ لنک کو کلک کرے اور آپ کی ویب سائٹ پر پہنچے ، اس سے آپ کی ویب سائٹ کی ، قدرتی لنک بلڈنگ ہوتی چلی جاتی ہے ، nn اس کے علاوہ بھی آف پیج ایس ای او میں ایسے عوامل ہوتے ہیں ، جو آپ کی سائٹ پر نہیں ہوتے ، دوسرے فورمز پر ہوتے ہیں ، اور اس سے ٹریفک آپ کی سائٹ پر آتا ہے جس کے نیتجے میں ، آپ کی سائٹ کو گوگل رینکنگ میں اوپری مقام ملتا رہتا ہے nn ایس ای او ، کے حوالے سے ، تفصیلی مضمون پھر کبھی صحیح ، nn اب چلتے ہیں دوبارہ ، معاوضوں کی طرح
یعنی ڈیجیٹل مارکیٹںگ سروس کے اس اہم ترین مرحلے میں ایسا کیا کیا شامل ہوتا ہے nnاور اس کا معاوضہ کیسے وصول کیا جاتا ہے nn اس میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کو وقت کتنا لگے گا ، یہ بڑا عجیب سوال ہے کہ ، کیوں کہ ، ایس ای او ایک لگاتار جاری رہنے والا کام ہے ، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ کسی کام کی ایک مہینہ ایس ای او کی اسے رینکنگ میں لے آئے تو بس کام ختم ، نہیں، کیوںکہ کوئِ اور حریف کام کرے گا تو آپ کی سائٹ نیچے ہوجائے گی ، اسلیے اس ریس میں آگے رہنا ہی پڑتا ہے تو پھر یہ کیسے بتا سکتے ہِں کہ کتنا ٹائم لگے گا ؟؟nnاس کا مطلب یہ ہے کہ ، آپ “ٹائم کی قیمت” ہر مہینے ، کی جانے والی ادائیگی میں شامل کریں گے ۔۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ، آپ کسی ایس ای او کے ماہر سے ، پرائس کا چارٹ لے لیں ، جس میں فکس ریٹ موجود ہو ، تاکہ نئے کلائںٹ کو معاوضے سمجھانے میں آسانی ہو nn ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس کے پانچوں اہم ترین مراحل یعنی ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ ، ویب سروسز،ای میل مارکیٹنگ سروس، پی پی سی یعنی پے پر کلک، اور ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹی مائیزیشن سے کے معاضوں کے تعین سے متعلق ، مضامین کی ، چودہویں اور آخری قسط یہ سمجھیں گے کہ ، nn سرچ انجن آپٹیمائزیشن یعنی ایس ای او کی مینیجمنٹ میں کیا کیا عوامل شامل ہیں ، اور انہیں دیکھتے ہوئے ، معاوضوں کا تعین کیسے کیا جاتا ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.