پوسٹ – 2021-03-01

انا پرست/ خفیہ نرگسیت اور جذباتی ، مینی پولیٹر شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس ایک چند پکی نشانیاں nnآپ اس کی کسی بھی، مسلسل کی جانے والی منفی حرکت ، جس سے تعلق / معاملہ خراب ہوتا جا رہا ہو ، کی نشاندہی کرو،اسے حل کرنے کا کہوnnسوری کرے گا ، انداز ایسا ہوگا “مگروں لتھ ، فی الحال تو جان چھوڑ”-nجوابی الزام تراشی کرے گا nکچی پکی ادھوری سیلیکٹو ، گفتگو میں سے اپنے مطلب کی چیز نکال کر ، آپ کو غلط قرار دے گا ، اور بارہا دے گا۔
آنسو نکالے گا ، کہ کیا ہر وقت شکایتیں کرتے رہتے ، یہ طریقہ آپ کو ، ڈیفینسو پہ بھیجنے کا بہترین طریقہ ہے ، کہ جائز بات کے جواب میں n”ہاں ہاں میں تو ہوں ہی برا” کہہ کر ، کہانی کا رخ موڑ دو، بس کسی طرح بات مدعے پر نہ رہنے پائے اور سلوشن کی طرف نہ جانے پائے کیوں کہ ، سلوشن کی طرف جانے کے لیے ، روٹ کاز یعنی اس کی حرکات اس کے منہ پر پڑیں گی ، اون کرنا پڑے گا ، اور کوئِ انا پرست ، نرگسیت کا شکار عدم تحفظ اور کمزور شخصیت کا مالک ، بظاہر بڑا میچور لگنے والا ، شخص یہ کام کرہی نہی سکتا، کرنا بھی نہیں چاہتا۔
وہ رشتہ خراب کرلے گا ، اپنا تعلق خراب کرلے گا ، گھسیٹ گھسیٹ کر چلتا رہے گا n”چھوٹی چھوٹی باتوں پہ اتنا کیا برا منانا ” جیسی باتیں کرکے نارملائز کرے گا nجب کہ اگر یہی چھوٹی باتیں آپ کی طرف سے ہو ، تو آپ کی ناک مکمل رگڑ کے سکون لے گا۔
ملی طور پر کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گا ، کہ بات سنبھلے nکرے گا بھی تو محض یہ شو کرنے کے لیے کہ وہ مخلص ہے ، مسئلہ آپ ہی کی طرف سے ہے ، nاور جب ہر طرف سے گھر جائے گا تو کندھے اچکا کر ، مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا ، مسئلہ ہے کہاں جیسی بات کرے گا nnاور سب سے بڑی نشانی n”اپنی طرف سے کی جانے والی حرکتوں کو ، صرف نظر کرنے کی توقع کرے گا ، کہ یہ تو کوئی بات ہی نہیں “nnاور بھی کافی نشانیاں ہیں ،لیکن یہ والی ، بہت عام ہیں ، خصوصا پاکستانی عورتیں /مرد کا تو ، بارن براٹ اپ ، ہی اس خمیر پر اٹھا ہے — سب نہ سہی ، پر اکثر عورتوں کا ہی ہحال ہے ، اور مرد بھی بہت گلابی چل رہے ہیں nبس مسئلہ حل نہیں کرنا ، گھیسٹتے رہنا ہے ۔ nپرسنل ہو پروفیشنل ہو ۔۔ مجھ پر کوئی الزام نہ دے دے ، میرا فیس سیو رہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.