پوسٹ – 2021-03-04

یہ تو ہونا تھا میری عورت ، ایسےہی تو نہیں میں لانگ ڈرائیو پر “کہانی محبت کی ہے مختصر “سنا کرتا تھا۔ شاید یہ وجدان تھا یا ممکنہ اتفاق کہ مجھے یہ معلوم ہوچکا تھا کہ ہم ایک تو ہو نہیں سکتے ، تو قربت اختیار کیوں کریں ۔۔ منع کرتا تھا ، خود کو روکتا تھا کہ رشتے کو میلا نہیں کرتے ۔۔ خاموشی سے وداع کردیتے ہیں ، یہ بات ہمیں جذبات کے منہ زور گھوڑوں نے سمجھنے نہ دی ، قریب آتے ہی تمھاری ہونٹوں کی خوشبو نے منزلوں کو غبار میں بدل گیا ، جاتے وقت کے لمحوں نے ، ہمارے ساتھ کو ، پوری بات کو ، اس ایک رات کی ملاقات کو ، ہماری پلکوں سے نوچ ڈالا کہ آج بھی میں اس شاک میں ہوں کہ کاش کاش کاش تم مجھ سے ملنے نہ آئی ہوتیں ہمارا رشتہ دوری کا رہتا ، قائم تو رہتا ، کم از کم ایسا تو نہ ہوتا کہ میں لاہور ائیرپورٹ کے کسی کونے میں دور جاتے طیارے کو دیکھ کر یہ نہ گنگنا ہو رہا ہوتا n”کبھی کوئی تھا میری راہوں کا اک ہمسفر
کر گیا دل کا وہ سونا نگرnnابے او— nکک ککیا ہوا — ؟nnکیا ہے یہ ؟ nکیا کیا ہے ؟ nیہ جو بکواس لکھ رہے ہو ، nکیوں کیا ہے اس میں ؟
لاہور ؟ٹرانسفر ہوگیا ٹوبہ ٹیک سنگھ والی کا ؟
ہیں کیا مطلب ،n ابے کون سا لاہور ، کون سا ائِر پورٹ، بھائی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لاری اڈے پر ، کون سے جہاز اڑا رہا ہے ،
کیا کردیا میں نے ؟
او بھائی تو لکھتے ہوئے پڑھتا ہے ؟
نہیں nلکھنے کے بعد ؟
نہیں ، کیوں پڑھنا ، میں نے کون سارائٹر ہوں nابے تو بھوسی ٹکرے والے — دیکھ مر تو لیا کرو ۔۔ کہانی سناتے ہو سبز آنکھوں والی کیالوادع کرتے ہو لاہور ائیر پورٹ سے ، اے کی بغیرتی ہے ۔
ملٹی ٹاسکنگ والی — nدیکھ بات سن ،سنا nجب ، محبت کہیں نہیں ہوتی ، تو فضا میں ہوتی ہے nاب یہ فضا کون ہے ؟
مسکان کی بڑی بہن nاور مسکان کون ہے ؟
دعا کی بیٹی nاو پین—– یار تو علاج کروا ، تو پورا فیملی پیکج کروالیتا ہے ؟
کیا کروں ، عمر ایسی ہے ، nمیرے موبائل میں ، اب اس کی یادیں نہیں اترتیں ، میری سم کے سرکٹ میں وصل دوڑتا ہے ، اس لیے میرے موبائل کی رنگ ٹون میں تمھیں nدل یہ بے قرار کیوں ہے nاس پہ دھن سوار کیوں ہے nکیوں ہے یہ خمار کیوں ہے nتو بتا nتیرا انتظار کیوں ہے nتجھ پہ اعتبار کیوں ہے nکییوں ہے یہ خمار کیوں ہے nتو بتا nبتاوں میں ؟ nہاں بتاو پلیز
وہ نفسیاتی عوارض کی اقسام میں آپ جیسوں کا تذکرہ ہے – -کلسٹر بی میں ، ڈرامہ کوئین ، ٹائپ nاوہ ، کہاں گئی میری کوئین — اب تو تخت سلطتت غرقاب ہوگئین ، جب اس کے شادی کارڈ کے شارپ ایجز نے کیفیات کے نرخرے چیرے ہیں ، nیہ وہی تھی نا ، جس کے اسکارف سے آپ کا دل بندھا رہ گیا تھا
جی ، nبھائی چیک اپ کروالو
کروایا ہے ، اب سوتے خشک ہیں ، nمطلب ؟ ابے نفسیاتی چیک اپ کرواو ، بھوسی ٹکڑے کے — گائینوفوبیا کے مریض ہو تم nوہ کیا ہوتا ہے ، nوہ تو ہوتا ہے ۔۔جس میں عورتوں مِیں جنسی کشش نظر نہیں آتی ، ان کی موجودگی ، بے چینی کا شکار کردیتی ہے ، اور کبھی کبھار ، ان سے گفتگو زیادہ سے زیادہ ااوائڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، لیکن لیکن ، لیکن ، ان کی موجودگی کی اندرونی خواہش بہت زیادہ جکڑ پکڑ لیتی ہے nیہ کیا بات ہوئی nجی ، بھوک لگی ہوتی ہے ، کھانا سامنے آتے ہی ، فرسٹریشن اور خوف طاری ہوجاتا ہے nایسا کیوں ہوتا ہے nلاتیں بہت پڑی ہوتی ہِیں ماضی میں nکاش لاتیں ہیں پڑ جاتیں
بھئی تیرا کو الگ قسم کا مرض ہے ، مجھے تو ہائیپر سیکوسئل کی ڈیزیز بھی لگتی ہے nاب کیا کروں — nفاتحہ پڑو خود پر nاچھا سن nبول ،n وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ترین ائیر پورٹ فیصل آباد والا ہے نا
ہاں ۔۔۔
اچھا اگلی بار ، وہاں بیٹھوں گا
او دفع ہو یار

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.