پوسٹ – 2021-03-05

الفا مرد – Alpha malesn بنیادی تعریف ، مفروضے، حقائق ، اصول ، نشانیاںnnدوسری قسطnnWhat is Alpha Malennالفا مرد کیا ہوتا ہے ؟nnالفا مرد –کی بنیادی اور حقیقی تعریفnn سب سے پہلے تو جان لیجئے کہ ، یہ جو ، مفروضہ بنا ہوا ہے ، کہn اگر کوئی شخص الفا مرد ہے یعنی حاکم مزاج ہے ، تحکمانہ رویہ ، رواکھتا ہے ، تو و ہ لامحالہ ، بہر صورت ، ہر ریوڑ کا گلہ بان چنا جائے یا کہلائے ، یہ محض مفروضہ ہی ہے ، ا س مفروضے کو ، الفا مردہونے کی تعریف نہ سمجھیں ،
کیوں کہ ،
الفا مرد، ہونے کے لیے ، ضروری نہیں ، آپ دوسروں سے موازنہ ہی کرتے پھریں ،
کہ کون آپ سے زیادہ بہتر ہے ، اور گلہ بان بننے کا حقدار ، اور کون آپ سے کم ہے ، یا کون بالکل ہی بھیڑ بکری یا ، پیروکار ٹائپ ہے ،
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ، اصیل مرد کیا ہوتا ہے ،بنیادی طور پر اس کی کیا ذمے داریاں ہوتی ہیں ، تو اس مضمون کی پہلی قسط ضرور پڑھیں ۔n اس کے علاوہ ، یہ بھی ، ضروری نہیں جیسا کہ ، ایک تاثر بنا ہواہے کہ ،n”آپ سب سے بڑے، زیادہ تجربہ کار، ، امیر اور پرکشش ہوں تو آپ ، کا الہامی حق ہے کہ آپ الفا میل یعنی حاکم مزاج مرد ہی قرار پائیں گےn ۔ یہ جان لیجئے کہ ، الفا میل کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ ،n وہ کتنی بیش قیمت گاڑیوں کا مالک ہے ، کتنی خواتین کے جھرمٹ میں شامیں بسر کرتا ہے، جسمانی یا سماجی طور پر کتنا طاقتور ہے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
ہاں یہ ٹھیک ہے کہ کچھ امیر لوگ ، کچھ تن ساز/باڈی بلڈر ، کچھ ، بڑے لوگ، واقعتا الفا میل ہوتے ہیں ،
لیکن ، وہ الفا میل اس لیے نہیں ہوتے ، کہ ، ان کے پاس ، یہ سب موجود ہے تو وہ الفا ہوگئے، بلکہ وہ ، اس سب کے بغیر بھی الفا میل ہی قرار پا سکتے ہیں ، اگر ان میں ،وہ تمام خوبیاں موجود ہیں ، جو الفا میل کا خاصہ ہوتی ہیں ۔n ان خوبیوں کے تذکرے سے پہلے ، ایک بنیادی بات سمجھ لیں کہوہ خوبیاں بعد کی چیز ہیں ، سب سے پہلے تو ، یہ جان لیں کہ ،n الفا میل ہونے یا حاکم مزاج ہونے کا مطلب صرف اور صرف یہ کہ ،n آپ بغیر کسی بیرونی ، اثرورسوخ کے ، محض اپنی زندگی کے حاکم ہیں اپنی زندگی کے لیڈر ہیں ، اور محض ، اپنی ہی زندگی کے راستے ، خوبر منتخب کرنے کے مکلف۔n اس کا مطلب یہ ہے کہ ,nآپ صرف اور صرف اپنی راہ متعین کرنے ، اور حد سے حد یہ کہ ، آپ ، جن کی پروا کرتے ہیں ان کو اچھے ، بہتر راستے دکھانے ، اور ان کی رہنمائی کے ذمے دار ہیں ۔n الفا میل کا مطلب یہ کہ آپ ،n اپنی اقدار کو پہچانتے ،
صاحب بصیرت یعنی ، کوئی ویژن رکھتے ہیں ، قطع نظر اس کے کہ وہ وژن ٹھیک ہے یا غلط ، پر وژن موجود ہےn ، اپنی ہی زندگی کے کسی منفرد راستے کو چن کر ، اور اگر راستہ نظر نہ آئے ، تو اسے بنا کر ، اس پر چلنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ، آپ میں ، الفا میل بننے کی اہلیت ہے یا نہیں ، جی ہاں ، الفا میل ، ہونا محض، گاڈ گفٹٹڈ یعنی ، خدائی عطیہ نہیں ، بلکہ ، اسے سمجھ کر ، سیکھ کر ، اپنی شخصیت ، کو ، اس کے عین مطابق ڈھالا جا سکتا ہے
آپ چاہتے ہیں کہ ، آپ بھی اپنی زندگی ، اپنی شخصیت کو ٹرانسفارم کریں ، تو ، درج ذیل سوالات ، پڑھئیے اور ان کے جواب خود کو ، ایمانداری کے ساتھ دیجئے ،
سوال یہ ہیںn کیا اپنی اقدار کو پہچانتے اور ان کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ؟n کیا آپ کو کوئی ویژن ہے جو کہ آپ کی ہستی /وجود سے کہیں زیادہ بڑا ہو اور آپ اسے حقیقت بنانے کے لیے ، تگ و دو کررہے ہیںn کیا آپ نے اپنی زندگی کی کچھ حدود مقرر کی ہیں ؟n کیا آپ اپنی ترجیحات کو سمجھتے ہیں ؟
کیا آپ ، اپنی خوشی کے لئے کوشاں رہتے ہیں ،اپنے اہداف اور ویژن کے لیے محنت کرتے ہوئے بھی ، پر چلتے ہوئے بھی دوسروں کی جائز ضروریات کے لیے میسر رہتے ہیں ، ان پر مہربان رہتے ہیں ان کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرتے ہیں ؟n اگر ان تمام سوالوں کا جواب ہاں میں ہے ، تو یہ جان لیجئے کہ ،
آپ کے اندر الفا مرد بننے والی ساری خصوصیات / رجحانات موجود ہیں ۔ بس آپ کو انہیں ، مزید پالش کرنا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.