پوسٹ – 2021-03-29

پاکستانی فرقہ پرست ، تدبر و تفکر کے نام پر ، کیلے کو قبلہ رخ کرے گا ، ملک شعیب بھائی کے بقول ، روٹی پر اللہ کا نام دکھائے گا ، مدنی تکیہ ایڈجسٹ کرے گا ، nگھوڑے سے پاکستان بنوائے گا ، کربلا کی مٹی سے زخم ٹھیک کرے گا، اور اسے کاروبار بھی بنائے گا ، سبز پیر صاحب کے دست شفقت سے موبائل چارج کرے گا ،
حوروں کے چکر میں، دنیا سے جان چھڑانے اور ذمے داریوں سے فرار کے لیے اپنی اور دوسروں کی زندگی تباہ کرکے موت کو گلے لگائے گا
جہاد بالنفس کے نام پر گھر سے بھاگ کر ، چلے کاٹے گا ، پیچھے بچے بھوکے مر جائین nیہاں خلوص نیت اور جہاد کی روح کو سمجھنے والوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ، خوام خواہ کمنٹ میں وال گندی نہ کریں ۔n اور یہ بتائے گا ، کہ ، کفار کی کیا چیز نہیں اپنانی ، اور جو چیز اپنانی ہوگی ، اسے یہ کہہ کر دھتکار دے گا کہ ، n”اب یہ کافر ہمیں سکھائیں گے ” ، اس جمعرات کی روٹی چگنے والے حلوہ خور ہائی جیکر کو اس وقتn”حکمت/علم ، مومن کی میراث ہے”n”مومن اپنے عصر یعنی زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوتا ہے “n”مومن اپنے فراست کے نور سے دیکھتا ہے “nnیہ سب یاد نہیں آئے گا nلیکن یہ ضرور یاد ہوگا کہ ، nیہود و ہنود تمھارے دوست نہیں ہوسکتے ، اور یہ بات ٹھیک ہے ، قرآنی فیصلہ ہے ، پر پاکستانی فرقہ پرست مذہبی حلوہ خور نے نے وہی قرآنی فیصلے ، اپنانے ہیں جو اس کی دکان کو سیکیور رکھیں ؟
اسے nقدرت کی صناعی بارے جو حکم ہے خصوصا ، سورہ ملک کی ابتدائی آیت میں کہ ، nnجس نے تہ بر تہ سات آسمان بنائے تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟
بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی “nnیہ حکم ، یہ مشورہ ، یہ چیلنج نظر نہیں آتا ؟ nتو ؟nnنوٹ: یہاں پہ اکثریتی مذہبی حلوہ خور کا تذکرہ ہے ، استثنائی کیسسز کا ڈھنڈورا نہ پیٹیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.