پوسٹ – 2021-04-01

فیس بک مارکیٹنگ – پہلا حصہ – تعارفی اسباق – فیس بک اور کاروبار‎‎‎‎‎‎nnآٹھویں قسطnnفیس بک پہ اشتہار تخلیق کرنے کا طریقہnFacebook.com/adsmanagernکھولیں ،nCreate بٹن
پر کلک کریں ،
آپ کے سامنے ، مذکورہ بالا اہداف ظاہر ہوجائیں گے ، یہ آپ کا پہلا مرحلہ ہے کہ ، آپ یہاں سے ، انتہخاب کریں گے کہ ، آپ نے ، اپنا فیس بک اشتہار کس مقصد کے لیے استعمال کرنا ہے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ، لوگ ، آپ کے اشتہارات کے ذریعے ، آپ کی دکان/آفس/سٹور پر آئیں ، یعنی ورچوئلی نہیں ، فزیکلی ، خود چل کر
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ، لوگوں کو ، اپنی ویب سائٹ کی طرف مائل کر کے ، ویب سائٹ کا ٹریفک بڑھائین
یا پھر ، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ، فیس بک مارکیٹنگ /اشتہارات کے ذریعے ، لوگ آپ کے فیس بک پیج پر ، زیادہ سے زیادہ سرگرمی کریں ، کمنٹ ، لائک وغیرہ ،
تو فیس بک آپ کو ہر طرح کا سیناریو بیسڈ حل دیتا ہے
ہدف کو منتخب کر کے ، آپ اگلے مرحلے کی طرف جائین گے ، جہاں ، آپ سے
آپ کی ممکنہ صارف /Target Audiencenپوچھی جائے گی
یعنی جس قبیل کے صارف تک ہمیں اس اشتہار کے ذریعے رسائی چاہئے
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہوں گے کہ ، ممکنہ صارفینnTarget Audiencesnتک پہنچنے کے ، آپشن بہت سارے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی ،nCustom Audiencenیعنی اپنی مرضی کا صارف پن پوائنٹ کر کے بھی منتخب کرسکتے ہیں
مثلا ، اپنی ای میل فہارست سے ، لوگوں کی عمر کے لحاظ سے ، ان کی جنس ، ان کی زبان ، اور مزید تفصیلی حدوو اربع،، کلچر ڈیمو گرافکس ، ان کے مشاغل ، اور ان کے مزاج کو دیکھتے ہوئے
ممکنہ صارفین کی اقسام
دو طرح کیnTarget Audiencenہے
پہلی – مخصوص یعنی Specific ،
یہ بہت ہی مخصوص اور محدود افراد کے گروہ پہ مبنی ہوتی ہے ، جس میں ، فیس بک اشتہارات کی رسائی/پہنچ
ای یک ہزار سے ، دس لاکھ فیس بک صارف کے بیچ ہے
آپ یہ مخصوص/محدودnTarget Audiencenاپنے پیمانے طے کر کے بھی بنا سکتے ہیں
تقریبا، ہر قسم کا آپشن/پیمانہ ، آپ کے ساتھ ،
موجودnAudience Sectionnمیں دستیاب ہوگا
دوسری قسمn- Broad Target Audiencenجیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، کہ ،یہ بہت ہی زیادہ، صارفین پہ مبنی گروہ ہوتا ہے ،
جن کی اوسطا تعداد ، دس لاکھ سے بھی اوپر ہوتی ہے ۔
، فیس بک اپنی پروگرامنگ/الگورتھ کو استعمال کرت ہوئے ، آپ کی اشہتاری مہمات کو بہتر سے بہتر بناتا ہے ، اس سینس میں کہ ، جو بھی اشتہار کو دیکھے وہ اس کلک کرے
ایک بات یاد رکھیں ، اگرچہ ، آپ کے صارف کی اقسام دوسری والی ہے ، یعنیnBroad Audiencenجن کی اوسط تعداد ، دس لاکھ سے اوپر ہے ، لیکن ا س کا ہی ہرگز مطلب نہیں کہ ، فیس بک ، آپ کے اشتہار کو ، ایک ملین افراد تک پہنچا دے گا
ایسا بلکل نہیں ہے
فیس بک ، آپ کے بجٹ کو دیکھتے ہوئے ، ایک مناسب ترین صارفین منتخب کررہا ہوتا ہے
ظاہر ہے فیس بک یہی چاہئے گا کہ آپ کے اشتہارات کامیاب ہوں ، تاکہ ، آپ فیس بک کو اشتہارات کے لیے پیسے دیتے رہیں ۔
اسی وجہ سے ، جب آپ ابھی
اشتہار بناتے ہوئے ،
صارف/ target audience کوneditnکریں گے ، تو اس کے ساتھ ہی ، آپ کے اشتہار کی ممکنہ رسائیnPotential reachnبھی تبدیل ہوجائے گی
فیس بک آپ کو یہ موقع دیتا ہے کہ ، آپ ، اپنے ممکنہ کسٹمر/صارف کی فہرستیں ، عمدہ طریقے سے ، چھان پھٹک کر بنائیں ، یعنی جنہیں آپ کا بنایا ہوا ، اشتہار دکھائی دے
اس کے ساتھ ساتھ ، ضروری ہے کہ ، آپ ، اپنے حریف فیس بک پیجز/کاروبار/کمپنیوں کے صارف کو بھی ٹارگٹ کریں ، کیوں کہ ، یہ بہت ممکن ہے کہ ، جو لوگ آپ کے حریف پیجز پر بطور صارف/گاہک موجود ہین ، وہ آپ کے برانڈ میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں گے
پر جیساکہ آپ کہ دیکھ سکتے ہیں کہ ، فیس بک ایڈ مینیجر میں ، تمام کے تمام فیس بک پیجز میسر نہیں ، یعنی جب آپ
صارف تکnDetailed targetingnکے ذریعے رسائی کریں تو ضروری نہیں کہ ، آپ کے پاس ، فہرستوں میں ہر وہ فیس بک پیج آئیے جو آپ کا حریف بھی ہو ، اور آپ کا ممکنہ صارف/کسٹمر ، بھی وہاں موجود ہو
اور یہ فیس بک کی صوابدید پہ ہے ، تو آپ کو پھرnBroad Target Audiencenپر جانا ہوگاnBroad Target Audiencenیعنی ایسے صارف جن کو محض عمومی طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے ، محض ان کی عمر ، لوکیشن اور صنفی تفریق کی بنیاد پر ، لیکن اس سے زیادہ ، تفصیلی نہیں دی جاتی
مثلا ، آپ اپنی ٹارگٹ آئیڈئنس میں سے پورے پاکستان ، اور
اٹھارہ سے پیسنٹھ سال کے افراد ، مرد/عورت ، سب کو ٹارگٹ کرلیںگے
جو اعداد و شمار ، یعنی کتنے لوگ ایسے ہیں ، آپ کے سامنے آئیں گے ،
وہ آپ کاnBroad Target Audiencenہوگا
اور یہی وہ لوگ ہوں گے ، جنہیں اشتہار دکھایا جائے گا ، اور ان میں سے جو آپ کے اشتہار کو کلک کرے گا ، ان کو ٹریک کر کے
انہیں سے ، ایک اور فہرست ، جو کہnCustom Audiencenہو گی وہ بنائی جائے گی ، کیونکہ ، جنہوں نے اشتہار پر کلک نہیں کیا ، وہ ، کسی کام کے نہیں ، اس لیے انہیں دوبارہ ، ٹارگٹ کرنے کی ضرورت نہیں
کم از کم اس اشتہار کے لیے تو بالکل بھی نہیں
پھر اسیnCustom Audiencenسے ایک فہرست اور علیحدہ بنائی جائے گی
جوnLook alike audiencenکہلائے گی
انہیں پھر مستقبل میں ،nRetargetnکیا جائے گا
اس بارے میں ، مفصل گفتگو وقت آنے پر کی جائے گی ، اس وقت یہ ایک ، مثال تھی جو کہ ، فیس بک کے اشتہار والے نظام کی بنیادی باتوں کے تذکرے کے ساتھ ضروری تھی
کہ ، آپ کس طرح ، اپنیnBroad Audiencenمیں سے ،
ممکنہ صارف ، چھانتے ہیں
یاد رکھیں ، فیس بک کے ایڈ مینجیر کے ذریعے
آپ بہت سارے طریقوں /انداز کے ساتھ ، اپنے صارفین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں
خواہ وہ ، لوکیشن ہو ، آبادیاتی اعدادوشمار
یعنیnDemographics ہوں ،
عمر ہو یا صنف ، آپ ان سب کے مشاغل ، ان کی حالیہ فیس بک سرچ سرگرمی کو دیکحتے ہوئے ،
وہ اپنے فارغ اوقات میں کیا کرتے ہیں
ان کا شعبہ /پروفیشن کیا ہے
ان کے تعلیمی اہداف ، وہ ویب سائٹ جن پر وہ شاپنگ کرتے ہیں ، اس طرح کے رجحانات ، ان کی تنخواہ، ان کے لائک کیئے گئے پیجز ، جہاں وہ کمنٹنگ کرتے نظر آتے ہین ،
ان سب کو دیکھتے ہوئے آپ انتہائی موثر فیس بک اشتہار بنا اور چلا سکتے ہیں
خصوصا یہ آخری والا جس میں صارف آپ کے حریف پیجز پر موجود ہوتا ہے ، کیوں کہ ، اگر ویسا ہی برانڈ آپ کا ہے ، ایک صارف آپ کا گاہک زیادہ آسانی سے بن سکتا ہے
تو پھر آپ ایسےہی افراد کو براہ راست ٹارگٹ کیوں نہ کریں ،
اور دیکھیں کہ ، کیا آپ انہیں ، اپنے حریف پیجز سے کھینچ کر اپنے برانڈ کی طرف لاسکتے ہیں ؟
ضرورت اس بات کی ہے کہ ، آپ تسلی سے بیٹھ کر ، سوچ بچار کر کے ، ایک تارگٹ آئیڈئنس ، طے کریں ، آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ ، آپ کا
بہترین کسٹمر کون ہے ، اس کی چھوٹی سے چھوٹی بڑی سے بڑی تفصیل، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ، کیا ہے
تاکہ ، آپ کو اپنے فیس بک اشتہارات کا نیتجہ آرڈرز اور سیل کی صورت ملے
اسی لیے ان مضامین میں ، آپ کو نہ صرف یہ سمجھایا جائے گا کہ ، آپ مختلف قسم کیnAudiencenکو کیسے اپروچ کرتے ہیں ، ان تک اپنااشتہار کیسے پہنچاتے ہیں
اس کے علاوہ ،
درستگی یعنیnPin Point Accuracynمناسب رقم ، فیس بک اشتہارات پر لگا کر ، نیتجہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں
مضامین کا یہ طویل سلسلہ ، صرف اور صرف اسی بات پر فوکس ہے کہ ، آپ کو فیس بک مارکیٹنگ پر لگائے گا پیسوں کا ریٹرن ملے ۔
تو اگر آپ پہلا اشتہار بنانے جا رہے ہیں یا ہزارواں ، دونوں صرورتون میں آپ کو فیس بک مارکیٹنگ/اشتہارات سے متعلق ان مضامین میں وہ سب گر سمجھا دئیے جائیں گے
اس کے بعد ، آئے گا ، اشتہار کی ٹسیٹنگ کا مرحلہ
جیسے مارکیٹنگ /اشتہارات کی زبان میںnSplit A/Bnٹیسٹنگ کہتے ہیں ،
اسپلٹ ٹیسٹنگ کیا ہوتی ہے ؟
سادہ اور آسان ترین زبان میں ، یہ ، آپ کے اشتہار /مواد کے دو ورژن ، بنانے کا نام ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے ، کہ کون سا ، زیادہ موثر ہے
اسے ، صارف کی نبض پہ ہاتھ رکھنا کہتے ہیں ، مختلف قسم کی ٹیسٹنگ سے آپ کو پتا چل جاتا ہے کہ آپ کے صارف کےnPain Points تاکہ آپ ان کی ضرورت سمجھ سکیں ،
اور اپنی ویب سائٹ/فیس بک پیج وغیرہ پر انہیں مائل کر کے ، ان کے مسائل کا حل کر کے ، انہیں جو درکار ہو ، وہ مہیا کرسکیں
اب فیس بک اشتہارات میںnsplit a/bnٹیسٹنگ
کا استعمال بھی اسی مقصد کے لیے کیا جاتا ہے ، کیوں کہ ، فی سبک مارکیٹنگ اور اشتہار کے موثر ہونے کی کلید کامیابی ،nTestingnہی ہے
فیس بک کے ایڈ مینیجر میں ،
ان تمام اعداد و شمار کی رپورٹنگ کا نظام موجود ہے کہ ، کون سے ، اشتہار کس طرح کے صارف کو اپروچ کیا ہے اور اس پر اس صارف نے کیا سرگرمی کی ہے ،
کلک کیا ہے ، آرڈرکیا ہے ، کال کی ہے ، ویب سائٹ کھولی ہے ، کون سا والا تصویری اشتہار اس نے کلک کیا ہے ، کیا اس نے خریداری کی ہے ، ای میل لسٹ سبسکرائب کی ہے ؟ ، میسینجر میں آیا ہے ، وغیرہ وغیرہ ، یعنی جو بھی ، آپ نے اشتہار بناتے وقت ، طے کیا تھا ، کہ یوزر سے یہ کام کروانا ہے ، وہ اس نے کیا ہے یا نہیں ۔
یہ سب اعداد و شمار ، فیس بک ایڈ مینیجر میں ظاہر ہوتے ہیں ، تاکہ آپ انہی کو دیکھتے ہوئے ، نتائج حاصل کرسکیں ، اور اپنی سرمایہ کاری کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں
آگے آنے والے مضامین میں ، فیس بک اشتہار ، اور اسے فیس بک اشتہار بنانا سکھائے جائیں گے کہ ، ایسی حکمت عملیاں سمجھائی جائیں گی ، جو عملی ہوں ، اور جن پر رزلٹ آتا ہو ، آپ کا ہدف
مواد ، تصاویر ، ویڈیوز ، تحریری پوسٹ وغیرہ ، تیار کرنا ہے ، جو آپ کے صارف کو ممکنہ گاہک میں بدل دے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.