پوسٹ – 2021-04-01

ایمان کی ستر شاخیں ہیں ، جس میں سے ایک حیا ہے nشاخوں سے کیا مراد ہے ، nشاخوں سے ، اعمال و افعال مراد ہیں nوہ کیسے ؟
ایمان ایک درخت ہے جو ، کلمہ سے اگتا ہے ،نفی و اقرار یعنی ناخداوں کی نفی اور توحید کا اقرار ، دل اور زبان سے ، یہ ایمان کی سب سے افضل شاخ ہے ، دروازہ ہے ، nکسی درخت کے اعمال ، کیا ہوتے ہیں ، nتنا ، شاخیں ، پتیاں ، پھول ، پھل ، وغیرہ وغیرہ ، nاسی طرح ایمان اگر درخت ہے تو اس کے ساتھ منسلک اعمال ہی کو شاخ کہا گیا ہے ، مثلا ، nحیا ایک شاخ ، مثلا ، ایک شاخ nایمان کی ایک ادنی سی شاخ ہے ، کہ رستوں سے ، رکاوٹ دور کرنا
جیسے ریا کاری نہ کرنا
جیسے قول و فعل میں تضاد، یہ سب مختلف اعمال ہیں ، جو مثل شاخ ، ایمان نامی درخت کو ، خوشنما بناتے ہیں nایمان کی ایک شاخ ، دانستہ گناہ پر حقیقی ندامتnnغرض یکہ ، ایسے بہت سے اعمال ہیں جن کی تعداد ستر یا ستر سے کچھ زائد ہے ، جو ایمان کے شعبے / شاخیں /دروازے کہے گئے ہیں nجتنا زیادہ ان پر عمل کیا جائے گا ، اتنا ہی ایمان خوشنما ہوگا
ہمیں مولوی صرف ، یہ بتائے گا — nحیا ستر شاخوں میں سے ہے ، اور عورتیں موسٹلی اسی کو فالو کرتی رہیں گی ، پاکستانی کی عورت، اور پاکستان کا مرد، اخلاقیات ک شاخ کو صحیح سے پالش کرے گا ، وہ بھی جعلی پالش، لیکن ، باقی شاخیں nمثلا ناشکری نہیں کرنا
زبان درازی نہیں کرنا
نافرمانی نہں کرنا
قول و فعل میں تضاد
یہ سب کا ذکر نہں nکیوں ؟ میرا کردار صآف ہے ، میں نے اپنی عزت کی حفاظت کی ہے ، میں پاکیزہ کردار ہوں ، اب زبان اور ذہن بھلے ناشکری ، طنازی اور، طعن و تشنیع سے معمور ہو ، nحیا تو ہے نا — nیہ ہے پاکستان کا مذہبی / پاکیزہ مائینڈ سیٹ

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.