پوسٹ – 2021-04-03

فیس بک مارکیٹنگ – دوسرا حصہ – فیس بک پیج‎nnفیس بک صحفات / پیجز سے متعلق مکمل /حتمی رہنمائی
فیس بک پیج کیسے بنائیں
فیس بک پیج کو مفید اور موثر کیسے بنائیں
فیس بک کا پیج ایڈریس – User name/ URl کیسے حاصل کریں
فیس بک پیج کے لیے ، ایس ای او – SEO نو بہترین Tipsnکی ورڈ ریسرچ بہت اہم ہے
آپ کے فیس بک پیج کو بہترین کیا چیز بناتی ہے
پہلی قسط
اگر آپ فیس بک پر ، نئے ہیں ، اور ہو سکتا ہے آپ نے کبھی فیس بک پیج ، نہیں بنایا ہوا ، تو آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ
آخر فیس بک پیج کی ضرورت ہی کیا ہے ؟
اس میں سب سے پہلے تو یہ ہے کہ ، آپ کی ٹارگٹ آئڈئینس کے ساتھ فوری پروفیشنل رابطے کا ذریعہ ہیں
اپنا کانٹینٹ ، اپنی کہانی ، اپنی پراڈکٹ،اپنی برانڈ وغیرہ مارکیٹ کرنے کے لیے بہترین ہے
یہاں فیس بک آپ کے برانڈ کو آواز دیتا ہے ، فیس بک پیج آپ کے کاروبار کی ریپوٹیشن یعنی ساکھ بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
لائکس، فالوونگ، کسٹمر سروس، اور دوسرے کاروبار/مارکیٹس/پروفیشنل افراد سے رابطے کا ذریعہ بنتے جارہےہیں ، فیس بک کمیونیٹی تیزی کے ساتھ ، بڑھ رہی ہے ، یعنی کاروباری مقاصد کی اگر بات کی جائے تو فیس بک پر بزنس کے لیے پیج ، ایسی جگہ ہے
جہاں آپ کو مذکورہ بالا تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ ، نئے لوگ ، نئی پراڈکٹ، نئِے کاروبار کے وقت جو ایک جھجھک ہوتی ہے کہ ، شاید کام کرے گا یا نہیں کرے گا ، اس چیز کا ٹیسٹ کرنے کے لیے بھی فیس بک پیجز بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں
آپ اپنی پراڈکٹ کے چند سیمپل، امیج یا وڈیو پوسٹ کرین ، اور اپنے موجودہ گاہک/صارف سے اس بارے میں رائے لیں
کہ آپ پرانی اور نئی میں سے کون سی پراڈکٹ/برانڈ کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں
اور موازنے طور پر ان سے پوچھیں کہ ، کون سی برانڈ/پراڈکٹ ، زیادہ پسند کرتے ہیں ، یا خریدنا چاہیں گے
ان سب فیچرز کے ساتھ ساتھ ، فیس بک مستقلا ،روز نت نئے فنکشنز، فیس بک پیجز میں ایڈ کیے جارہا ہے
آپ مختلف ایپلی کیشن اپنے فیس بک پیج کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں
آپ کوئی ایونٹ وغیرہ کا اعلان کرسکتے ہیں
کچھ افراد کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں ، جن کے پاس
اپنی ویب سائٹ بھی نہیں ہے ، یعنی ڈاٹ کام تک نہیں ہے کہ ، لیکن وہ فیس بک پیجز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ، اپنی پراڈکٹس اچھے سے بیچ لیتے ہیں
مختلف پروموشن چلائی جاتی ہیں ،
کسٹمر ز کے درمیان ووٹنگ مقابلے ہوتے ہیں
گویا فیس بک پیج ، ایک ایسا پلیٹ فارم ، فیس بک کا دیا ہوا ایک ایسا ویب سائٹ ایڈریس ہے ، جس پر آپ اپنی پراڈکٹ/برانڈ/کاروبار سے متعلق ، مخصوص ٹارگٹ آئیڈئنس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں
گویا جب بھی آپ کو فیس بک پیج پر ایک لائک ملے ، اس کا مطلب یہ ہوا ، کہ آپ لوگ آپ کے شئیر کردہ مواد کو قبول کررہے ہیں ، تبھی لائک کیا ہے ، اب یہ ان کی اپنی نیوز فیڈ میں آنا شروع ہوگا
جو بھی آپ پوسٹ کرتے یہں ، اس کا دس سے بیس فیصد ، لوگوں کی نیوز فیڈ میں ظاہر ہوتا ہے
پر ان مضامین میں ، ایسی تکنیک ، اور دوسرے ایسے طریقے ، یعنی اشتہار بازی وغیرہ سمجھائی جائے گی کہ ، جس سے آپ کا
فیس بک پیج پر شئیر کردہ مواد، آپ کے ٹارگٹ آئیڈئنس یعنی ممکنہ گاہک کی سکرول فیڈ میں زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوگا
تو بالکل ہی نئیے افراد کے لیے شروع کرتے ہیں
آپ کو سب سے پہلے ، فیس بک اکاونٹ کی ضرورت پڑے گی
جو کہ اگر آپ فیس بک پر یہ مضمون پڑھ رہے ہیں ، تو اس کا مطلب آپ کا فیس بک اکاوئنٹ موجود ہے
فیس بک پیج بنانے کا طریقہ
فیس بک پر ،
اوپر کی جانب ، دائیں طرف جہاں میسجز کا آئیکون ہوتا ہے اس ک ےبرابر میں
ایک پلس کا نشان ہوگا ، اس پر کلک کریں
وہاں جو مینیو کھلے گا
اس میں سےnPagenپر کلک کردیں
یا اگر نہ سمجھ آئے تو براہ راستnhttps://www.facebook.com/pages/creationnپر چلے جائیں
جو بھی صحفہ کھلے اس میں
بائیں ہاتھ پر موجود بار میںnCreate a pagenکی ہیڈنگ ہوگی اس کے نیچے فیس بک پیج ،کا نام دیں
جو بھی نام آپ کے کاروبار اور آئیڈیا سے ملتا ہو
اس کے نیچے ،
پیج کی قسم یعنی کیٹگری، لکھیں
اپ کچھ بھی ٹائپ کریں گے ایک لسٹ آجائے گی اس میں سے منتخب کرلیں
بس اتنی سی بات تھی
مبارک ہو ، آپ کا اپنا فیس بک پیج تیار ہو چکا ہے
اب اس سے پہلے آپ اس پر کام شروع کریں ، اشتہار بنائیں ، یا اپنے کاروبار/برانڈ کی گروتھ /بڑھوتری کے لیے مواد ڈالیں ، آپ کو اس فیس بک پیج کیnOptimization کرنی پڑے گیnOptimizenیعنی اس کی کارکردگی اس کی افادیت اس میں کچھ موثر سیٹنگز
سب سے پہلے تو آپ فیس بک پیج کےnUser namenسے شروع کریں گے
فیس بک مارکیٹنگ کے دوسرے حصے
یعنیnFacebook Pagesnکی کارکردگی کو افادیت سے بھرپور اور موثر بنانے سے متعلق ،
درج ذیل موضوعات پر ، اس حصے کی اگلی یعنی دوسری قسط میں بات کریں گے
فیس بک پیج کا یوزر نیم یعنی آپ کا اپنا Facebook Page URL کسے بنائیں
فیس بک پیج کے یوزر نیم یعنی Facebook page URL / User name بناتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا اہم ہے
فیس بک پیج کی پروفائل پکچر اور اس کی اہمیت
فیس بک پیج کا About Sectionnفیس بک پیج کے ڈسکرپشن کی اہمیت
فیس بک پیج پر شایع / شئیر کیے جانے والے مواد سے متعلق اہم نکات
کیسے اور کتنی پوسٹ کرنی چاہئیں
فیس بک پیج پر بوسٹنگ/اشتہار کا آغاز کب کرنا چاہئے
فیس بک پیج کی ایڈمن ٹیم

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.