پوسٹ – 2021-04-03

Emotional Intelligence – جذباتی ذہانت nپہلی قسط
اکثر آپ نے دیکھا ہو گا،کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں، جو ہر طرح کی صورتحال میں، خود کو کمپوزڈ ،اور ٹھنڈا رکھتے کوئئ ، اشتعال انگیز، یا مخدوش معاملہ پیش آ جائے وہ نفاست کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے
خواہ کچھ بھی ہوجائے، لوگ ان کے اطراف میں سکون محسوس کرتے ہیں، وہ لوگوں کو راحت ہی مہیا کرتے نظر آتے ہیں، اک سکون کا ہالہ ان کے جلو میں چلتا ہے
ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ ، ایسے افراد ممکنہ طور وافر قسم کی جذباتی ذہانت یعنی nEmotional Intelligence
کے مالک ہوتے ہیںn ایموشنل انٹیلجنس در اصل ہے کیا چیز ؟
آسان اور سادہ ترین الفاظ میں، یہ جذبات و احساسات کو سمجھنے اور ان کا نظم و نسق برقرار رکھنے کی اہلیت کو کہتے ہیں۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اس طرح کی ذہانت زندگی کے بہت سے معاملات میں کامیابی کے مدارج طے کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کچھ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ زندگی کے بہت سے معاملات میں جذباتی ذہانت ، عام فہم زہانت ، جسے ہم nIQ سے ناپتے ہیں، اس سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے
اگر یہ کہا جائے کہ، کسی انسان میں جذباتی ذہانت کو برتنے کا ہنر موجود ہو یا سیکھ لیا جائے تو وہ قوت فیصلہ سے مالامال ہوتا یے، حتی کہ تعلیمی میدان تک میں، کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ سکتا ہے۔۔
ایموشنل انٹی لیجنس کن اجزا پر مشتمل ہوتی ہے، nیعنی ایسی کون سی خوبیاں آپ کے اندر ہوں تو آپ ، جذباتی طور پر ایک ذہین شخص ہیںn ڈینیئل گولڈ مین نامی ماہر نفسیات ، نے nجذباتی ذہانت کو پانچ اجزا پر مشتمل قرار دیا ہے
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ان پانچ کے پانچ اجزا کو سیکھ کر یا ان میں بہتری لا کر جذباتی ذہانت کو پالش کرسکتے ہیں
اتنی ہی زیادہ جذباتی ذہین یا ایموشنلی انٹیلیجنٹ ہوتے چلے جائیں
وہ ہانچ اجزا یہ ہیں
خود شناسی / ادراک / اپنی ذات کیفیات احساسات جذبات کے بارے میں معلوم ہونا
شعوری طور پر جذبات و احساسات کی ترتیب و تدوین، نظم و نسق
سماجی / معاشرتی ہنر یعنی کس طرح کے افراد سے کیسے پیش آنا یے۔
اپنی کیفیات کو دوسرے کے ساتھ الائن کرنے کا ہنر یعنی empathynقوت مہمیز – Motivationnیہ سارے اجزا بذات خود ایک الگ الگ سمندر ہیں،
ان کی پالش ،یعنی جذبات ذہانت میں ملکہ۔
خیر اب ان چکروں میں کون پڑے، سنا یے، عورت میں یہ ہنر بائ برتھ ہوتا یے ( اکثر سے بھی زیادہ پاکستانی عورتیں تو خیر۔۔۔ چھڈوں پراں)nبہرحال ہے کوئی ملکہ ؟۔جس سے یہ سیکھی جا سکے nمیں ایموشنل بہت احمق ہوں
نو باڈی لوز اینڈ ایمپتھائز می
پلیز اپنی فیلنگ مجھ سے الائن کرلے کوئ
فیر پینگ پیار دی جھوٹاں گے
چل چلئے لمیاں روٹاں تے
آجا نی بے جاسائیکل تے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.