پوسٹ – 2021-04-05

فیس بک مارکیٹنگ – دوسرا حصہ – فیس بک پیج‎‎nnدوسری قسطnnفیس بک کا پیج ایڈریس ، بنیادی سیٹگنز اور اس کی کارکردگی موئثر کیسے بنائیں
فیس بک پیج کا یوزر نیم
یہ آپ کے فیس بک URL یعنیnFacebook.comnکے بعد ظاہر ہوتا ہے ، اس لیے سب سے پہلے یہیں سے شروع کرتے ہیں ، یہ ایڈریس ، لوگوں کو آپ کا پیج تلاش کرنے میں مدد
کرتا ہے ، آپ یوں سمجھ لیں ، فیس بک پر پیج نامی چیز آپ کی ایک ویب سائٹ ہے
جو ، فیس بک نے آپ کو مہیا کی ہے اور جس طرح ہر ویب سائٹ کا ایڈریس ہوتا ہے
اس کا بھی ہے
اور اس کا ایڈریس ، آپ جب پیج بناتے ہیں تو فیس بک آٹو جنریٹ کردیتا ہے جو ، آپ کے پیج کا نام اور کچھ نمبر ہوتے ہیں
آپ اسی یوزر نیم کو تبدیل کرکے اپنی ، برانڈ / کمپنی /پراڈکٹ / سروس کے نام پر رکھتے ہیں
وہی نام ، اصولا / بہتری تو یہ ہے کہ آپ کے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہو ،
ہر ویب سائٹ پر کسی نہ کسی صورت موجود ہو ، تاکہ لوگ کی رسائی میں زیادہ سے زیادہ ہو ، زبان پر چڑھے یاد رہے وغیرہ
وغیرہ
فیس بک ، ٹوئیٹر ، جی میل ، آپ کی اپنی ویب سائٹ اگر ہو ، تو اس میں بھی وہی نام ہونا چاہئے ، نہ صرف یہ کہ ، یہ آپ کی
آن لائن برانڈنگ ہے ، بلکہ ، اس طرح ، آپ کے صارفین/ممکنہ گاہکوں کو یاد بھی رہے گا ، آپ کے فیس بک پیج کے نام کے طور
پر ، آپ کی برانڈ کے طورپر۔
کوشش کریں کہ ، ایک ہی بار ، اس کو سوچ کر طے کر کے ، اپنے بزنس سے متعلق ، کر کے تبدیل کردیں ،
کیوں کہ بار بار تبدیل کرنا آپ کی برانڈنگ کے لیے بھی مناسب نہیں ، اور ، فیس بک کو یہ پسند بھی نہیں ، انہیں مستقل مزاج
فیس بک پیج پسند ہیں
جن کے مواد میں تنوع آتا ہو ، نہ کہ اس طرح کی سیٹنگز میں کہ بار بار نام تبدیل ہورہےہیں ۔
آپ برانڈ بنانے جا رہے ہیں ، طویل المدت انداز میں ،
اس لیے فیس بک بھی نہیں چاہتا کہ آپ اپنےnfacebook page address (url)nمیں ، بار بار کی ورڈ لگا لگا کر تبدیل کریں
وہ اسے مستقل اور مستحکم اثاثے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں
فیس بک پیج کا یوزر نیم کیسے تبدیل کریں
فیس بک پیج بن جانے کے بعد ، جس آئی ڈی سے آپ نے پیج بنایا ہوگا ، وہ اس کیnMaster Admin / Ownernاختیارات رکھتی ہوگی ، آپ پیج بننے کے بعد ، بائیں طرف والی بار میں نیچے چلے جائیں
اس میں ایک جگہnEdit Page Infonلکھا ہوگا
اس پر کلک کریں
ایک طریقہ تو یہ ہے ،کہ اگلی ونڈو میں اوپر بتائے گئے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ،nuser namenوالی جگہ پر ، پیج کا یوزر نیم لکھ دیں
پھر آپ کے فیس بک پیج کا ایڈریس کچھ یوں ہوجائے گاnfacebook,com/nسلیش کے بعد ، وہ یوزر نیم آرہا ہوگا جو آپ نے ابھی سیٹ کیا تھاnfacebook.com/yourbrandnamenاس کے علاوہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیج کھولیں ، وہاں جہاں پیج کا نام لکھا ہے کور فوٹو کے نیچے
وہاں ، چھوٹا ساnCreate @Usernamenلکھا ہوا آرہا ہوگا
اس پر کلک کر کے بھی فیس بک پیج کا یوزر نیم تبدیل کیا جاسکتا ہے
اب باری آتی ہے ، اپنے فیس بک پیج پر ، تصاویر یعنی پروفائل امیج ، یا کور لگانے کی
پیج کے نام سے ساتھ موجود تصویر پر کیمرہ بنا ہوگا ، اس پر کلک کریں اور
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ، آپ نے پیج کس چیز کے لیے بنایا ہے ، آپ کو ئی عوامی شخصیت ہیں ، یا کوئی بزنس
اس لحاظ سے ، اپنی تصویر یعنی ہیڈ شوٹ لگا لیں ،
اگر برانڈ ہیں تو ، سفید بیک گروانڈ میں لوگو ، ہو اسے لگا لیں
فیس بک کور بھی ایسے ہی تبدیل کرنا ہے
کور پر دائیں جانب دیکھیں ، کیمرے کا آئیکون ہوگا ، اس پر کلک کریں ، اور کور منتخب کریں ، کور پر وڈیو اور تصاویر دونوں ڈالی
جاسکتی ہیں ،
کور پر وڈیو لگانے سے ، عوام زیادہ مائل ہوتی ہے اور ، صارف کے گاہک بننے کا چانس زیادہ ہوتا ہے
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ، کور کے عین نیچےnCall to actionnبٹن ہوتا ہےnCall to actionnایک عمومی اصطلاح ہے جس کا مطلب ، ایسا بٹن ، جس پر کلک کروا کے ، آپ صارف سے کوئی ایکشن یعنی کام کروارہے ہیںnWhats app messagenContact NownBuy nownDownloadnVisit Webnاس طرح کے کافی بٹن آپ نے کسی بھِی پیج کے نیچے دیکھے ہوں گے ، یہ یوزر کو کچھ نہ کچھ کرنے کا کہہ رہے ہوتے ہیں اس لیے
کال ٹو ایکشن کہلاتے ہیں
اب اس کی لوکیشن ، کور کے عین نیچے ہوتی ہے ، کور اچھا ہوگا ، ویڈیو بنی ہوگی تو، تو یوزر اگر دلچسپی رکھتا ہوگا ، توnSales funnel theorynکے تحت وہ
دلچسپی سے
مائل والی کیفیت میں آئے گا
اور آخر کار
سروس/پراڈکٹ خریدنے پر مجبور ہوجائے گا
یہ تو ہوا ، فیس بک پیج ، میں جانے والے ، عمومی / بنیادی امیجز کا تذکرہ
تیسری قسط میں بات کریں گے
فیس بک پیج کے اباوٹ سیکشن کیnAbout Sectionnکی کیا اہمیت ہوتی ہے ، اسے آپ اپنے پیج کی پہنچ بڑھانے ، سرچ انجن وغیرہ تک پہنچانے میں کیسے مدد لے سکتے ہیں ،
اس کی اہمیت کیا ہے ، کی ورڈز وغیرہ کا کیا تعلق ہے پیج کے اباوٹ سیکشن سے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.