زہریلے تعلقات کو تلف کیجئےnnپہلی قسط nnکوئی بھی تعلق، آئیڈیل /مکمل نہیں ہوتا، ایسا سوچنے اور ڈھونڈنے والے ، یا تو کمسن ہوتے ہیں یا پھر ، احمقوں کی جنت کے متلاشی بلکہ اس کے مستقل رہائشی، یا پھر ، انہوں نے ، سستے بازاری/افسانوں /فلموں سے ہی زندگی سیکھی ہوتی ہے ۔
ہاں ، یہ ضرور ہوتا ہے کہ ایک اچھا ، پرسکون ، تعلق، آپ کو ،محفوظ، خوش، اور عزت نفس جیسے تحفے دیتا ہے ۔
تعلقات /افراد/رشتوں کا ، ایک دوسرا رخ ہوتا ہے ، جسےnToxic People /Relation Shipnزہریلےتعلقات/افراد/رشتے ، کہتے ہیں ۔
یہ اول الذکر کے برعکس، آپ کی توانائی /خوشی /مثبت کیفیات کو ، اسٹرا/نلکی لگا کر ، چوس جاتے ہیں ، آپ کو اپنا آپ ختم شد محسوس ہوتا ہے ، حتی کہ ، آپ ،کے دل ودمغ میں روحانی/نفسیاتی ، قحط برپا ہو جاتا ہے ،اور آپ مخبوط الحواس ہو کر رہ جاتے ہیں ۔
تو یہ جان لیجئے کہ ، اگر ، آپ ایک ، کاروباری شخصیت ہوں ، کوئی بڑی کمپنی چلا رہے ہوں ، ٹیم لیڈر ہوں ، یا پھر ، کسی ایک پارٹنرکے ساتھ کام کررہے ہوں ، آپ ٹاکسک رشتے/افراد یازہریلے تعلقات سے مکمل دوری اختیار کرنی چاہئے۔
ذیل میں ، چند نشانیاں ہیں ، جو اگر آپ اپنے اطراف کے افراد/تعلقات حتی کے خونی رشتوں میں بھی پائیں تو ان سے کنارہ کریں ۔
خواہ کوئی ، کتنا بھی میٹھا ثالث بننے کی کوشش کرے ، تعلقات/افراد/انسانوں کی اہمیت باور کروائے، آپ ، بس یہ چند باتیں نوٹ کیجئے ، جو آپ ، ایسے افراد میں یہ عادت لامحالہ پائی جائیں گی ، جن کے ساتھ ، رشتہ/تعلق خواہ ، پیشہ ورانہ ہو ، یا ذاتی، محض ، زہر کی فصل سے زیادہ کچھ نہیں
پوسٹ – 2021-04-05
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد