پوسٹ – 2021-04-05

زہریلے تعلقات کو تلف کیجئے
دوسری قسط
لامتناہی مطالبات/گلے شکوے اور زیرو کانٹری بیوشن یعنی صفر تعاون۔
ایسےتعلقات /افراد ، آپ سے صرف اور صرف ، ڈیمانڈزکرتے ہیں ، بدلے میں ، کچھ دینے سےقطعا انکاری ہوتے ہیں ، حتی کہ شدید ، روحانی /جذباتی/نفسیاتی/مالی ، ضرورت کے وقت ، آپ ان کو ہمیشہ ، ناموجودپاتے ہیں ۔
آپ ان کے ساتھ ، ہمیشہ ، خشک محسوس کرتے ہیں ، جیسے توانائی ختم ہوگئ ہو۔
تعلق/رشتہ ، سکون اور خوشی کے لیے ہوتا ہے ، ہمیشہ نہیں سہی ، پر اس کا بنیادی مقصد یہی ہوتاپر ، اس کے ساتھ ہ ، آپ ان کے ساتھ ، خوش، کمفرٹ ایبل ، مفیدیعنی پروڈکٹو محسوس کریں ، آپ ، ان کی موجودگی میں ، ہمہ وقت خود ،کو جذباتی، نفسیاتی ، حتی کے جسمانی اعتبار سے ، بھی مضمحل اور شل محسوس کرتے ہیں ، اگر ایسا ہے تو ، وقت ہے ان سے چھٹکارے کا۔
بے اعتباری
اعتماد/اعتبار ، تعلق کی گاڑی کے لیے ، ایندھن جیسا ہے ، اور یہ زہریلے افراد آپ پر کبھی اعتماد نہیں کرتے ، ہاں ، ظاہر ضرور کرتے ہیں ، کہ انہیں دنیا میں اگر ، کسی پر اعتماد ہے ، تو وہ صرف آپ ہیں ، لیکن عملی طور پر ، یہ دعوی ڈھکوسلا ہوتا ہے ، ان کی ہر سانس جھوٹ ہوتی ہے ، ان کا ہرلفظ ، دروغ گوئی کا شاہکار ہوتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.